Aura


 بسم اللہ الرحمن الرحیم
 
اورا سے متعلق دوستوں کے کئی سوالات ہیں۔ اس ابتدائی ویڈیو میں ہم پانچ سوالات کا احاطہ کر رہے ہیں کہ

  • اورا کسے کہتے ہیں اس کے سائنسی اور روحانی پہلو کیا ہیں؟
  • اورا ریڈنگ سے کیا مراد ہے کرلین فوٹو گرافی کے علاوہ اورا ریڈنگ کا طریقہ کیا ہے؟
  • اورک فیلڈ میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور کون سے چکراز کا تعلق ہمارے کن مسائل سے ہے؟
  • اورا کلینزنگ کیلئے کیا کرنا چاہیئے؟
  • اورا کی تنگی یا کشادگی سے کیا مراد ہے اپنے اورا کو ہم کیسے کشادہ کریں؟

چلیئے شروع کرتے ہیں

اورا کسے کہتے ہیں اس کے سائنسی اور روحانی پہلو کیا ہیں؟
اورا" اشیاء کے گرد خارج ہونے والا مقناطیسی میدان ہے۔ جسے ای ایم ایف یعنی الیکٹرو میگنیٹیو فیلڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس مقناطیسی میدان یا اورا کے تصورات و تجزیات روحانی علوم و باطنی روایات میں پہلے سے موجود ہیں

تاہم اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کرلین فوٹو گرافی ایک ایسی تیکنک ہے جو برقی رو کورونل ڈسچارج کو پکڑ لیتی ہے۔ جس سے حاصل کیئے گئے فوٹو یا عکس میں کناروں پر چمکدار روشنی اور رنگ اُبھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لطیف برقی رو ہمارا جسم بالخصوص دل اور دماغ پیدا کرتا ہے۔ اس برقی رو کو ای کے جی ، ای ای جی ، ایم سی جی اور ایم ای جی ٹیسٹ کے ذریعے ماپا جا سکتا ہے

یعنی باطن سے پھوٹنے والی لطیف وائبریشنز ہمارے جسم کے گرد گھیرا بنائے رکھتی ہیں۔ یہ گھیرا چند فیٹ سے لیکر مختلف افراد میں کئی میٹرز کے فاصلے تک ہو سکتا ہے۔ یعنی اورا کی تنگی اور کشادگی کا تعلق انفرادی سطح پر ہوتا ہے۔ یہ وائبریشنل فورس یا جسم کے گرد چمکدار رنگین روشنیوں کا ہالہ صوفیانہ اصطلاح میں نسمہ، عمومی زبان میں جسمِ مثالی یا اورا کہلاتا ہے۔

اورا ریڈنگ سے کیا مراد ہے کرلین فوٹو گرافی کے علاوہ اورا ریڈنگ کا طریقہ کیا ہے؟

اورا چونکہ ہمارا باطنی رُوپ پے اس لئے باطنی علوم سے واقفیت رکھنے والے افراد کرلین فوٹو گرافی سے حاصل کی گئی تصاویر کو باطنی علوم کی روشنی میں ریڈ کرکے کلائنٹ کے اورا میں موجود کمزوریوں، تنگی، اور ڈارک انرجی سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا اندازہ لگاتے ہیں۔ یعنی کلائنٹ کی باطنی صحت کی نشونما کیلئے تشخیص کرنا اورا ریڈنگ کہلاتا ہے

روحانی کیفیات و واردات کا باطنی علوم کی روشنی میں تجزیہ کرنے والے روحانی معالجین، اسپریچول ہیلرز، ریکی ہیلرز اور ہیلنگ انرجی ہیلرز کرلین فوٹو گرافی کے بغیر بھی مختلف طریقوں سے کلائنٹ کے اورا کا مشاہدہ کرکے تشخیص کر لیتے ہیں۔ اکثر کلائنٹس تشخیص پر حیران اور اسپریچول ہیلر سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کے مخصوص جذبات، ماضی کے تجربات اور ذاتی خصوصیات جو اُن کی موجودہ زندگی کی صورتحال میں گونج رہی ہیں۔ اسپریچول ہیلر اُن کی نشاندہی کرنے کی قابلیت رکھتا ہے

کلائنٹ کے مسائل، کیفیات، علامات اور سوال و جواب کے دوران اسپریچول ہیلر کو محسوس ہونے والے احساسات اور وجدان بھی تشخیص کرنے میں راہنمائی کا باعث بنتے ہیں۔ بعض ہیلرز کو بسا اوقات جسمانی احساسات کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔ جب وہ کلائنٹ کی اورِک انرجی سے اپنے جسم میں جھنجھناہٹ محسوس کرتے ہیں یا غیر معمولی گرمی کا احساس ہوتا ہے۔ بسا اوقات توانائی کے بہاؤ کا جسمانی احساس اُنھیں کلائنٹ کے اورا میں موجود ڈارک انرجی کی بڑی رکاوٹ کی نشاندہی کرتا ہے

اورا ریڈنگ کا ایک اور طریقہ جو بعض ہیلرز استعمال کرتے ہیں بعض اِسے ریٹینل سرگرمی سے متعلق جسمانی مظہر گردانتے ہیں۔ یہ مخصوص فکری و بصری پریکٹس سے ہونے والی ایک خاص ذہنی حالت سینیستھیزیا ہے۔ اس حالت میں انسانی دماغ حِسی معلومات کو متعدد غیر متعلقہ حواس کے ذریعے منتقل کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان کو بیک وقت ایک سے زیادہ حِس کا تجربہ ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں شئے کے گرد رنگین روشنیوں کا ہالہ یا اورا دکھائی دیتا ہے۔

اورک فیلڈ میں رکاوٹ کیوں ہوتی ہے اور کون سے چکراز کا تعلق ہمارے کن مسائل سے ہے؟

اورک فیلڈ میں رکاوٹ ظلمت یا سیاہ انرجی کے دھبوں سے ہوتی ہے۔ زیادہ تر یہ دَھبے ہمارے ہی بُرے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں، جبکہ نظرِبَد اور سِحر بھی معاشرے میں معمول کی بات بنتی جا رہی ہے۔ اورا میں دکھائی دینے والے مختلف رنگ ہمارے لطائف یا چکراز کے عکاس ہیں۔ اورا کے ہلکے اور معدوم رنگ متعلقہ چکراز کے اُمور میں عدم دلچسپی، سُستی و کاہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اورا کے گہرے اور بھَدے رنگ متعلقہ چکراز کے اُمور میں تخریب اور عدم توازن کا پتہ دیتے ہیں

ہارٹ چکرا اور آئی برو چکرا اپنے مجموعی کردار کے علاوہ فہم و فراست اور دوستی و محبت سے تعلق رکھتے ہیں۔ بیس چکرا بنیادی اسٹرکچر ہے۔ معاشی تحریکات اور مال و زَر کا گہرا تعلق سیکرل چکرا اور سولر پلیکس چکرا سے ہے۔ جبکہ تھروٹ چکرا اور کراؤن چکرا دنیاوی علوم اور روحانیت کے حصول سے تعلق رکھتے ہیں۔

اورا کلینزنگ کیلئے کیا کرنا چاہیئے؟

اورا کلیزنگ یا چکراز کو تحریک دینے کیلئے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ پیچیدہ مسائل میں کسی مستند اسپریچول ہیلر یا ہم سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ عمومی مسائل کے حل کیلئے خود بھی سیلف ہیلنگ پر توجہ دیں۔ ہارٹ چکرا اور سیکرل چکرا سے متعلق ڈسکرپشن میں لنک موجود ہے۔ سیلف ہیلنگ کیلئے توجہ سے صرف ویڈیو دیکھیں انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ اپنے کسی خاص مسئلے کی سیلف ہیلنگ جاننے کیلئے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔

اورا کی تنگی یا کشادگی سے کیا مراد ہے اپنے اورا کو ہم کیسے کشادہ کریں؟

اورا باطن کا عکس ہے۔ اورا کی تنگی یا کشادگی سوچ میں وسیع النظری اور تنگ نظری کو ظاہر کرتی ہے۔ اورک فیلڈ میں زیادہ وائبریشنز دل اور دماغ سے آتی ہیں۔ منفی سوچ، تنقید اور بُرے روّئیوں سے دل و دماغ تضاد کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ تضادات سیاہ دھبوں کی مانند اورک فیلڈ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اورا تنگ ہوتا جاتا ہے یہ صورتحال کئی اقسام کے نفسیاتی امراض و مسائل میں مبتلا کر دیتی ہے

مثبت سوچ، تعریف اور زیادہ سے زیادہ شکر گزاری دل ودماغ میں ہم آہنگی پیدا کرتی ہے۔ یہ ہم آہنگی خاص کیفیت ہے جس میں ہم نہ صرف لوگوں کی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کرنے لگتے ہیں بلکہ بڑی غلطیوں کو بھی کھلے دل سے معاف کر دیتے ہیں۔ نتیجے میں اورا کشادہ ہوتا جاتا ہے۔ جس آدمی کا اورا غیر معمولی کشادہ ہوتا ہے اس کی صحبت میں لوگ روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔

حقیقی روحانی معلومات کیلئے چینل سبسکرائب کیجیئے، ویڈیو اچھی لگی ہے تو لائک اور شئر کیجیئے۔ اللہ تعالیٰ آپکو آپکی فیملی کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین جزاک اللہ خیرا



Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post