لطائف ہیلنگ اور شفاء رنگ و نُور

لطائف ہیلنگ اور شفاء رنگ و نور

شئے

 کسی بھی شئے کا مکمل علمی احاطہ کر لینا آدمی کے بس کا روگ نہیں۔ آدمی کے ذوق و جستجو کی مناسبت سے اللہ جتنا چاہتا ہے علم عطا کرتا ہے۔ شئے اپنی ہئیّت اور کمال کے ساتھ موجود رہتی ہے۔ فکر کے مختلف زاویئے شئے سے متعلقہ علوم آشکار کرتے رہتے ہیں اور نتیجے میں آدمی شئے سے قریب ہوتا چلا جاتا ہے

لطائف

نزولی فکر سے لطائف ملاحظہ کئے جائیں تو مُنکشف ہوتا ہے کہ لطیف روشنی انتہائے نزول کو پہنچ کر "مادّے" یعنی غدودی نظام میں ڈھل رہی ہے۔ اسی منظر کو صعودی فکر سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ لطائف دراصل غدودوں سے خارج ہونے والی Vibrations  یعنی اِرتعاشات ہیں۔ اس لطیف منظر میں صعودی اور نزولی دونوں رُخ لازم و ملزوم ہیں

اسی لئے اِس دوھرے پَن کو فریبِ دنیا یا  Illusion  الوژن کا نام دیا جاتا ہے۔ یہاں اَمرِرَبِّی کے اَنوار اِنتہائے نزول کے بعد صعود کرتے ہیں۔ نزولی رُخ میں ہماری حیثیت محض بنی آدم کی ہے۔ لیکن صعودی رُخ پر ہماری Personal Identity  پروان چڑہتی ہے اور ہمیں ذاتی تشخص عائشہ، مریم یا زید و بکر وغیرہ حاصل ہوتا ہے

روشنی روشنی ہے لیکن روشنی میں انتہائے نزول کے مختلف طول و موج الگ الگ رنگوں میں محسوس ہوتے ہیں۔ اسی لئے سات بنیادی لطائف سات مختلف رنگوں پر مشتمل ہیں۔ آدمی کی بنیادی دو بُری عادتیں، بے عملی Inaction  اور اسراف  Extravagance  ہیں۔ جو ایک طرف امراض و مسائل کا سبب بنتی ہیں اور دوسری طرف ہمارے لطائف کو متاثر کرتی ہیں۔ امراض و مسائل سے نجات کیلئے تمام تر دنیاوی اقدامات صعودی جدوجہد کے زُمرے میں آتے ہیں جبکہ لطائف Heal ہیل کرنا، رب سے دعا کرنا، دم کرنا اور تعویذ وغیرہ نزولی کوششیں کہلاتی ہیں

لطائف  Healing

لطائف ہیلنگ کے کئی طریقے دنیا بھر میں Practice کئے جاتے ہیں۔ ایک بنیادی روحانی طریقہ توجہ کا ہے۔ جب بندہ محبت کے عظیم جذبے کے ساتھ کسی بھی شئے کی طرف توجہ کرتا ہے تو شئے میں نمو اور خوبصورتی بھڑک اُٹھتی ہے

مریض یا کلائنٹ کیلئے ھدایات:۔

لطائف ہیل کرانے یا شفاء رنگ و نُور ریکی ہیلنگ سیشن لینے سے پہلے اس کا مطالعہ کرنا اور اِس پر عمل کرنا ضروری ہے  

لطائف ہیل کرانے سے پہلے متعلقہ ایسنشئل آئل سُونگھیں اور باقائدہ نیّت کرلیں اور دو بار درودِ نُور تلاوت کریں۔

لطائف ہیل کرنا

پھر ایک بار قل ھواللہ احد۔ اللہ الصمد اور سترہ بار یاشافی پکاریں، یہی کمانڈ ہے۔

لطائف پر متعلقہ اروما ایسنشئل آئل مَساج کریں یا کرائیں۔ محبت و عقیدت سے مَساج کرنا  Magical Layer  یعنی جادوئی پرت کا کام کرتا ہے جیسے آپ لطائف پر پُھول نِچھاور کر رہے ہوں۔ مَساج سے پہلے یا بعد میں آرام دہ نشست میں بیٹھ جائیں یا لیٹ جائیں۔ اپنے ہاتھ متعلقہ لطیفے پر آہستگی کے ساتھ مَس کر لیں اور تصور کریں کہ مطلوبہ رنگ کی لہریں ہاتھوں کے ذریعے لطیفے میں داخل ہو رہی ہیں۔ گہری توجہ کیلئے متعلقہ لطیفے کو اُس کا نام لیکر مخاطب کریں۔ ارتکازِ توجہ میں آسانی کیلئے متعلقہ آڈیو ہینڈز فری کے ذریعے سُنتے ہوئے کیفیتِ غنود میں چلے جائیں۔ اس عمل میں سو جانا یا ایک بار آنکھ کا لگ جانا ضروری ہے۔ پھر بیدار ہوکر آپ اپنی مصروفیات میں مشغول ہو سکتے ہیں

معالج کیلئے ھدایات

شفاء رنگ و نُور یا اللہ نور ریکی ہیلنگ کے مُستند رُوحانی معالجین فاصلے سے لطائف ہیل کرنے کیلئے پانچ بار درودِ نُور اور آٹھ مرتبہ قل ھواللہ احد۔ اللہ الصمد۔ تلاوت کریں اور تصور میں تلاوت کی عملی تفسیر بن جائیں یعنی افہام و تفہیم کا ایک ایسا لامحدود سمندر جہاں وحدانیّت کا تصور سچائی کا مینار ہے اور آپ اس اتحاد کی نہ صرف تصدیق کر رہے ہیں بلکہ عقیدت کے ساتھ اعلان کر رہے ہیں کہ ہر کہکشاں، ہرایٹم، ہرنوع،  ہرفرد، ہرشئے اور ہر وجود دراصل "اَحد" ہے۔ اس گہرے احساس میں کائنات کی وسیع گُل کاری اور مخلوق کے تمام تر امتیازات،  وحدانیت کی نُورانی چمک میں تحلیل ہو جاتے ہیں اور آپ کے کلائنٹ اور آپ کے درمیان کوئی دُوئی باقی نہیں رہتی۔ اَب اللہ پاک کی صِفتِ اَحدیّت کے تصور میں آپ خُود ہی معالج ہیں اور خُود ہی کلائنٹ ہیں

بقول حضرت بابا بھلے شاہ ؒ
اربہ-عناصر محل بنایو، وچ وڑ بیٹھا آپے
آپے کڑیاں آپے نینگر، آپے بننا ایں ماپے
آپے مریں تے آپے جیویں، آپے کریں سیاپے
بُلھیا جو کجھ قدرت ربّ دی، آپے آپ سننجاپے

 اِس قلندرانہ فکر کو ایک اور شاعر یُوں بیان فرماتے ہیں کہ

 وہ خُود ہی ناؤ خُود سمندر ۔  مکاں بھی لامکاں کے اندر

 یہ وہ کیفیت ہے جس میں اللہ کی صفتِ اَحدیّت ہر ستارے، ہر ذرے اور ہر سرگوشی پر چھائی ہوئی ہے اور وہ بھی صفتِ صَمدِیّت کے ساتھ یعنی اللہ کو کسی قسم کی کوئی احتیاج نہیں، اللہ کی کوئی خواہش نہیں۔ جو بھی خواہش ہے وہ آپ ہی کی ہے

معالج کلائنٹ کی حالیہ تصویر ذہن میں رکھتے ہوئے کلائنٹ کا نام مع والدہ زبانی ادا کرکے خود کو کلائنٹ تصور کرے اور لطائف ہیلنگ کیلئے باقائدہ نیّت کرے۔ کلائنٹ کو دی گئی کمانڈ خود بھی پانچ بار دھرائے۔ کلائنٹ کو دیا گیا آئل خود بھی سونگھے اور لطیفے پر مَساج کرے اور اپنے لطیفے پر ہاتھ مَس کرکے متعلقہ رنگین لہروں کے جذب ہونے کے تصور کے ساتھ لطیفے کا نام لیکر اُس پر توجہ فرمائے، ارتکازِ توجہ اور سہولت کیلئے ہینڈز فری کے ذریعے آڈیو سنتے ہوئے کیفیتِ غنود میں داخل ہو جائے۔ سِنَۃ ہونے پر یعنی لمحے بھر کیلئے آنکھ لگنے پر سیشن موقوف کر دے

سات بنیادی لطائف ہیں۔ ایک لطیفہ تاج اور باقی چھ میں سے تین نزولی اور تین صعودی لطائف ہیں۔ عمومی مسائل میں صعودی لطائف بالترتیب Heal ہیل کرنے چاہیئیں۔ ضرورت کے تحت کسی بھی لطیفے کو ہیل کیا جا سکتا ہے۔ یا پہلے لطیفہ نفسی، پھر لطیفہ قلبی، پھر لطیفہ خفی اور پھر دوبارہ لطیفہ قلبی Heal ہیل کریں۔ ایک رات میں ایک ہی لطیفہ ہیل کریں۔ Aura Cleansing اورا کلینزنگ کیلئے تمام لطائف Heal ہیل کریں

اقتباس کتاب:۔  شفاء رنگ و نُور


Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post