سِحر
کائنات اللہ کے اِرادے کا مَظہر ہے۔ اِس کا ایک حِصہ حَقیقی و اَبَدی ہے۔ جس کے دو رُخ ہیں۔ ایک اللہ کی بات ماننے والوں کیلئے اور دوسرا نافرمانوں کیلئے ہے۔
کائنات کا دوسرا حِصہ حَقیقی حِصے سے مُشابَہَت رکھنے والا پُرفَریب و عارضی دُنیا پر مُشتَمِل ہے۔ جہاں ہم سانس لے رہے ہیں۔ یہاں اللہ کی بے شُمار مَخلوقات ہیں۔ سب ایک لگے بَندھے قانون کی پیروی میں مَشغُول ہیں۔ لیکن آدم زاد اور جِنات کو اِرادے کا اِختیار حاصل ہے۔
یہ اِرادہ ہی وہ بُنیادی ٹول (Tool) ہے۔ جِس کے ذریعے اَچھے اور بُرے اَعمال کِئے جاتے ہیں۔ اِسی لئے یہ دونوں اَنواع اللہ کے حضُور اپنے اَعمال پر جواب دِہ بھی ہیں۔
ہر شئے کی طرح سِحر بھی اِرادے سے ہوتا ہے۔ اِس کی بُنیادی دو اِقسام ہیں۔
۱۔ مُبین
۲۔ خَناس
سِحرِ مُبین
سِحرِ مُبین حَواس کے خارجی حِصے کو مَسحُور کرلیتا ہے۔ مَسحُور حَواس ساحِر کی مَنشاء موصول کرنے لگتے ہیں۔ اِس کے اَثرات وَقتی ہوتے ہیں۔ قُرانِ حکیم میں تذکرہ ہے۔ کہ سامری کے سِحر سے دیکھنے والوں کو رَسِیاں سانپ دِکھائی دینے لگیں۔
سِحرِخَناس
داخل یا باطن میں جہاں خیالات تَصوُر بنتے ہیں۔ وہاں شیطانی وَسوَسوں کی آمد و رَفت بھی رہتی ہے۔ اِسی راستے سِحرِ خَناس وَسوَسے کی صورت وارِد ہو کر تکمیل تک تَکرار کرتا ہے۔
سِحر یا جادو سے حِفاظت
دُنیاوی زندگی خیر و شر پر مَبنی ہے۔ اِیمان والے سوچ کے ہر زاویئے اور عمل کے ہر قدم پر اپنا جُھکائو خیر پر رکھتے ہیں۔ اور شَر سے اللہ کی پَناہ طلب کرکے مُطمئِن زندگی بَسَر کرتے ہیں۔ پناہ کے حصول کیلئے روزانہ سورۃ الفلق، سورۃ الناس کے مَعنی و مَفاہیم کو باطن میں محسوس کرتے ہوئے ایک بار آواز کے ساتھ تِلاوت کیجئے۔
Tags:
سِحر یا جادو کا توڑ