جادو / نحس اَثرات
جادو ، نحس اَثرات تین دن میں زائل کرنے كا طریقہ
نوٹ
قرآنِ حکیم کی سُورۃ النّاس زبانی یاد ہو اور جن افراد کا اِسمِ پکار یعنی پکارا جانے والا نام درج ذیل حروف کے کسی بھی حرف شروع ہوتا ہو۔ یہ عمل صرف اُنہی افراد کیلئے ہے۔ انشاء الله تین دن میں تمام نحس اَثرات زائل ہو جائیں گے۔
عمل کیلئے درکار اَشیاء
6 چھ عدد کپڑے کے ٹکڑے گیارہ اِنچ بائی گیارہ اِنچ کے۔ کپڑا پیلے رنگ کا ہو۔ کپڑا نیا بغیر استعمال کیا ہوا ہو۔ کپڑا کسی بھی قسم کا ہو اس کی کوئی قید نہیں ہے
گلاب كا عطر
آدھا پاؤ بغیر چھلے والی دال مُونگ لیکر تین حصے کرکے پُڑیا بنا لیں
30 روپے خیرات کیلئے
کسی بھی ہفتے کی رات سونے سے پہلے باوضو ہو کر جائے نماز پر قبلہ رُخ ہو کر بیٹھ جائیں
گلاب كا عطر لگائیں ساتھ ساتھ دو کپڑے کے ٹکڑوں پر بھی عطر لگا لیں
دال کی ایک پڑیا اور دس روپے سامنے رکھ لیں
کپڑے كا ایک ٹکڑا دائیں ہاتھ کی مُٹھی میں دوسرا بائیں مُٹھی میں بند کر لیں
اَب تلاوت کرنی ہے۔ تلاوت خوبصورت لہجے میں دھیمی آواز کے ساتھ کریں تاکہ خود کو سنائی دے
دو بار درودِ نُور یا درودِ ابراھیمی تلاوت کریں
ایک بار اَعوذُ باِللہ پوری تلاوت کریں
ایک بار بسم الله پوری تلاوت کریں
گیارہ بار سورۃ النّاس تلاوت کریں
صرف اتنا ہی عمل ہے۔ جائے نماز سے اُٹھ جائیں۔ کسی شئے پر دَم نہیں کرنا ہے
دال کی پڑیا اور دس روپے اپنے سَرھانے کی طرف کہیں بھی رکھ دیں۔
دونوں کپڑے کے ٹکڑے ایک ساتھ گردن کے مقام مرکز ب Throat Chakra پر اَندازاً ایک منٹ Touch یا مَس رکھیں۔ پھر کپڑے کے ٹکڑے بھی دال کی پڑیا کے ساتھ ہی رکھ دیں۔ اور کسی سے بات کیئے بغیر سو جائیں
صبح بیدار ہوتے ہی دونوں کپڑے چُولھے پر ڈال کر جلا دیں
دن میں کسی بھی وقت وہ دس روپے خیرات کر دیں اور دال ایسی جگہ ڈال دیں یا کسی سے ڈالوادیں جہاں سے چیونٹیاں لے جائیں
اِسی طرح یہ عمل مزید دو دن دھرائیں۔ لیکن دوسرے دن کپڑے کے ٹکڑے ناف کے قریب اوپری طرف مرکز ن Solar Plexus Chakra پر مَس کریں۔ اور تیسرے دن کپڑے کے ٹکڑے ریڑھ کی ہڈی کے آخری سِرے رانوں کے درمیان مرکز ہ Root Chakra پر مَس کریں۔