نہرِ تسوید

 

نہرِ تسوید 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

میرا نام ہے ندیم بٹ ، میری طرف سے سوشل میڈیا فیملی کو خوش آمدید، یہاں آپکا اور میرا ساتھ صحت، خوشی اور خود آگاہی کے ذریعے اللہ رب العزت کی قربت کے باطنی علوم کا مطالعہ کرنا اور اس پر غور و فکر کرنا ہے۔ سوچا جائے، محسوس کیا جائے اور دیکھا جائے تو یہ اللہ کا فضلِ عظیم ہے کہ ہم محض غیب اور ورائے غیب الغیب سے قربت کیلئے آپس میں جُڑے ہوئے ہیں

ہم نئے ناظرین و سامعین سے مُلتمس ہیں کہ وہ بھی سبسکرائب کریں فالو کریں، اور ہمارے ساتھ اس لامحدود امکانات کے دائرے میں قدم رکھیں، جہاں روحانی سرگوشیاں بھی رہنمائی کا سبب بن جاتی ہیں۔ اپنے باطن کو ٹٹولیں، لطائف یا چکراز کو روشن کرنے کی طرف متوجہ ہوں، اور اپنی روحانی روشنی سے باطن کو مُنور کریں

اس بات کو دھرا لیں! کہ اس تیز رفتار متغیر دنیا میں، اپنے اندر موجود روحانی جوہر سے رابطہ کھو دینا، اور پھر ساری زندگی غفلت میں گزار دینا انتہائی آسان اور معمول کی بات ہے

یہ رب کا شکر ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کے اندر، ایک تڑپ برقرار ہے- اسی لئے ہم اس چینل پر ہیں، اور تڑپ کا یہ شعلہ اب بھڑکنے کو ہے۔ یہی وقت ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ باطن پر دھیان دیتے ہوئے روحانی ارتقاء کے ذریعے موجودہ جمود کو توڑ دیں۔

یہ بہت آسانی سے ہو جائیگا بس یہ تین کام کر لیں

شک اور بے یقینی کے بوجھ سے آزاد ہو جائیں

اپنی رضامندی سے کبر و انا کا لباس اتار دیں

اور نہرِ تسوید میں غوطہ زن ہو جائیں

نہرِ تسوید کو سمجھنے کا یہ ایک منفرد زاویہ ہے، کہ آپ آنکھیں بند کریں تو پیش نگاہ نہر تسوید ہی ہے، یہی حدف ہے ہر مراقب کا، گو کہ سامنے ہی ہے، لیکن کب پہنچتا ہے بندہ، پہنچتا بھی ہے یا راستے میں الجھ جاتا ہے، نہیں معلوم، اگر اس طرح ایک منفرد اور آسان زاویئے سے نہرِ تسوید، نہرِ تشھید، نہرِتجرید اور نہرِ تظہر کیلئے کم از کم ایک درجن کامنٹس آئیں تو میں انشاء اللہ اس پر ڈیٹیل کے ساتھ ویڈیو بناؤں گا

جہاں پوری کائنات بہہ رہی ہے۔ جہاں امن، خوشی اور تکمیل کے بیج ہمارے منتظر ہیں۔ لطائف یا چکراز توجہ چاہتے ہیں، نہرِ تسوید کی خامشی بھی اللہ اللہ کتنی مترنم ہے، جہاں وضاحت خدوخال کے ساتھ ابھرتی ہے، جوابات ہاتھ باندھ کر خود ظاہر ہو جاتے ہیں، وجدان مقدس کمپاس کی طرح حقیقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے، خواب تعبیر کیلئے مچلنے لگتے ہیں، معجزات اپنا ظہور چاہتے ہیں

روحانیت مذہبی عقیدہ تک محدود نہیں ہے۔ یہ ایک آفاقی زبان ہے۔ یہ دعوت دے رہی ہے کہ کائنات کی تال سے تال ملا کر رقص میں آ جائیے۔ اور اپنے جسم میں موجود اسرار دریافت کرکے اپنی بیداری کو ثبت کیجیئے۔

جزاک اللہ خیراً  

Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post