کوائنٹم اللہ نُور self reiki healing اور chakra cleansing



ریکی ہیلنگ اور امراض و مسائل

اَمراض و مَسائل کے حل کیلئے ظاہری جِدوجہد لازم ہے
باطنی کاوشوں میں رُوحانی علاج، نُورانی ریکی ہیلنگ اور دیگر علوم بھی پریکٹس کئے جاتے ہیں

   Self healing  نُورانی ریکی ہیلنگ سے مُستفیض ہونے کی Commands  

 کیلئے کوائنٹم اللہ نُور ریکی ہیلنگ سے کچھ نہ کچھ واقفیت ہونا ضروری ہے۔ جس کیلئے محترم اُستاذ ڈاکٹر سلیم احمد صاحب کی کتاب کوائنٹم اللہ نُور ریکی ہیلنگ (حصہ اول) کا مطالعہ کیجئے

نُور

نُور اللہ کی مُقدس روشنی ہے اِسے ظاہری آنکھ نہیں دیکھتی لیکن قلب محسوس کرتا ہے۔ نُور کو ہم  white Energy  بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ باعثِ تخلیق، باعثِ اِدراک، باعثِ شفاء اور باعثِ حرکت و برکت ہے۔ نُورانی لہریں باطن میں لطیف رنگوں میں ڈھل کر ظاہر کو سیراب کرتی ہیں۔ اللہ کا نُور مُسلسل کائنات میں نزول ہو رہا ہے اور ہر شئے کے باطن میں داخل ہو کر اُسے سیراب کرتے ہوئے صعود کر رہا ہے

عبادت میں نُورانی بہاؤ تیز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نُورانی لہروں کے بہاؤ میں اضافہ اور اُنھیں مَصرف میں لانا مقصود ہو تو باطنی اعمال و افعال کئے جاتے ہیں

ظلمت

ظُلمت محدود طرزِفکر کی سیاہی ہے یہ ظاہری آنکھ کے بجائے باطن میں محسوس ہوتی ہے۔ ظلمت کو ہم  Dark Energy  کہہ سکتے ہیں۔ یہ باعثِ گمراہی، باعثِ مَسائل، باعثِ اَمراض اور باعثِ جمود و نحوست ہے۔ ظلمت سوچ کو محدود کرتے ہوئے منفی روّیوں اور منفی افعال کا سبب بن رہی ہے

ظُلمت کی لہروں میں اضافے کیلئے ہماری محدود سوچ اور مَنفی اَفعال ہی کافی ہیں۔ جبکہ یہ ہمیں ماحول سے بھی سِحر، جادو، حَسد یا نظرِبَد کی شکل میں بِلا اِرادہ مُفت مل جاتی ہے

ظلمت یا Negativity کو باطن سے صاف کرنے کیلئے اجازت طلب کرکے کوائنٹم اللہ نُور Self reiki healing  لیجیئے

کوائنٹم اللہ نُور self reiki healing اور chakra cleansing 

با وضو ہوکر ایک بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم  پڑھکر خُوشبوئے تحفظ ساتوں چکراز پر مَساج کرکے صاف بستر یا زمین پر کمر کے بَل سیدھے لیٹ جائیں۔ تین بار " لااِلٰہَ اِلااللہ " پڑھیں اِس تصور کے ساتھ کہ میں آسمان کے نیچے ہوں

دونوں ہاتھ  Heart Chakra  پر رکھکر ایک بار درودِ نُور دھیمی آواز میں پڑھیں
 
دونوں ہاتھ دعا کی طرح اُٹھائیں۔ تصور کریں کہ آسمان سے اللہ کا نُور نزول کرکے ہاتھوں مٰیں جمع ہو رہا ہے۔ ساتھ ساتھ تین مرتبہ " یا نُورُ " دھیمی آواز میں پکاریں پھر دونوں ہاتھوں پر پھُونک کر ہاتھ  Third Eye Chakra  پر پھیر لیں

دائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں تو بایاں ہاتھ اگر بائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں تو دایاں ہاتھ Third Eye Chakra پر رکھیں اور دوسرا ہاتھ Throat Chakra پر رکھیں۔ زبان تالو کے ساتھ لگا لیں

دل ہی دل میں تین بار "  یارَقِیبُ "  پڑھیں۔ تصور کریں کہ ہاتھ سے نُورانی لہریں نکل کر لطیفہ یا چکرا میں داخل ہو رہی ہیں۔ لہروں سے چکرا کی سیاہی دُور ہو رہی ہے اور چکرا کا اپنا رنگ چمکدار و روشن ہوتا جا رہا ہے۔ یہ تصور اندازاً دو منٹ کریں

پھر Throat Chakra سے ہاتھ اُٹھا کر Solar Plexus Chakra پر اِسی طرح ہاتھ رکھیں اور مذکورہ بالا عمل دھرائیں۔ اندازاً دو منٹ تصور کریں

پھر Base or Root Chakra پر ۔ پھر Sacral Chakra پر ۔ پھر Heart Chakra پر ۔ پھر Crown Chakra یعنی سر پر ہاتھ رکھکر مندرجہ بالا عمل دھرائیں پھر زبان تالو سے ہٹا لیں

اَب دونوں ہاتھ Heart Chakra پر رکھکر ایک بار درودِ نُور دھیمی آواز میں پڑھیں اور چند منٹ آرام کر لیں

اِسی طرح سات روز یہ عمل دھرائیں۔ عمل کی برکات درج ذیل ہیں


ظلمت کی زیادہ لہریں ہمارے ہی منفی اَشغال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ لہذا ہمارے ہی ردعمل سے پیدا ہونے والی ظلمت اس سات روزہ Chakra Cleansing  سے دُور ہو جاتی ہے۔ طبیعت میں ہلکا پَن محسوس ہوتا ہے۔ امراض میں شفایابی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ طبیعت میں ٹہراؤ سکون و اطمینان سرایت کر جاتا ہے۔ رُکے ہوئے کاموں کے اسباب پھر سے بننے لگتے ہیں۔ صحت و خُوشی کے تمثلات عالمِ روّیا میں دکھائی دیتے ہیں



 

Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post