ماخذِ تفکر (چوتھی نشست)

Law of attraction کشش و گریز


کشش و گریز


کشش و گریز ایک مخصوص قوت ہے جو کائناتی نظام رواں دواں رکھتی ہے۔ یہ قوت شئے کو اپنی طرف کھینچتی ہے تو کشش کہلاتی ہے۔ جب مخالف سمت دھکیلتی ہے تو اِسے گریز کہتے ہیں

اِس قوت کو آسانی کے ساتھ سمجھنے اور اِسے اپنی مرضی سے استعمال کرکے فیضیاب ہونے کیلئے پہلے ہمیں اِس کا مطالعہ اپنے نفس میں کرنا ہوگا

نفس اپنی پیدائش سے موجودہ وقت تک

  •   مُثبت و منفی موروثی رُجحانات
  •   شکوک و شبہات ، عقائد و یقین ، صحت و بیماری
  •   قیامِ نُطفہ سے وضح حمل تک حاملہ کو پیش آئے واقعات
  •   فلکیات میں رُونما ہونے والی مختلف نظراتِ کواکب
  •   پیدائش سے اب تک پیشِ نظر ماحول کے اَثرات
  •   اور اَعمال و اَفعال کے غیر معمولی نقوش بھی ہمارے قلب پر طبع ہوتے رہتے    ہیں۔ اِنہی طباعتوں کے گہرے نقوش صدر کو گزشتہ سے پیوستہ ایک نئے        تشخص میں ڈھالتے ہیں

صدر

صدر نفس کا وہ باطنی حصہ ہے جو ایک طرف قلب سے مُنسلک اور دوسری طرف حواسِ خمسہ کے ذریعے دنیا سے مَربُوط ہے۔ صدر درحقیقت ہمارا تشخص ہے۔ صدر اپنے مزاج کے مطابق وارِد ہونے والی اطلاع قبول یا رَد کرتا ہے

چونکہ ہماری توجہ کا محور دنیا ہے۔ اِس لئے صدر دنیا سے ملنے والی اطلاع فوری قبول کرتا ہے۔ اور تجربات کی روشنی میں منصوبہ سازی میں لگا رہتا ہے۔ دنیاوی اطلاع میں کامیابی کیلئے خواہ کتنی ہی ٹھوس دلیل موجود ہو۔ اگر قلبی اطلاع میں کامیابی نہیں ہے۔ تو ناکامی ہی ہاتھ آتی ہے  

قلب

جب قلبی اطلاع " وہم ، خیال اور تصورات " کا رُوپ دَھار کر صدر پر وارِد ہوتی ہے۔ تو کشش و گریز کا کردار سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ اطلاع پر غفلت اور عدم توجہ کا روَیَّہ گریز کو متحرک کرتا ہے۔ قوتِ گریز متحرک ہونے کی واضح علامت یہ ہے کہ قلبی اطلاع اِس طرح یَک دَم موقوف ہو جائیگی جیسے کہ اُس کا وجود ہی نہ تھا

جبکہ قلبی اطلاع میں دلچسپی اور توجہ سے کشش کو تحریک ملتی ہے۔ کشش کی علامت یہ ہے کہ اطلاع کے خدوخال واضح ہونے لگتے ہیں۔ صدر اطلاع میں تانے بانے بُننے لگتا ہے۔ اور غیب میں اطلاع کے مظاہراتی اَسباب بننا شروع ہو جاتے ہیں

قلب سے آنے والی اطلاعات زندگی میں پیش آنے والی تمام تر صورتحال مثلاً کامیابی ناکامی اور صحت بیماری پر غالب رہتی ہے۔ دنیا عالمِ اَسباب اور قوانینِ قدرت مُسَبَّبُ اْلاَسْباب ہیں۔ جب قلب پر کسی شئے کیلئے یا کامیابی کیلئے چاہت کے گہرے نقوش طبع ہوں گے۔ تو یہ طباعت کشش کا باعث بنے گی اور کشش کے ذریعے ہی وہ غیبی اَسباب بننا شروع ہوں گے۔ جو شئے کے حصول کیلئے لازم ہیں

  

Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post