6۔ قلندری نشست


فطرت
فطرت سے اعراض ، جِبلت میں اِنہماک ، قلبی پراگندگی اور حَسد و سِحر سے رونُماء ہونے والے روحانی اَمراض و مسائل جو جسمانی ، جذباتی ، روحانی ، سماجی اور معاشی معاملات کو متاثر کرتے ہیں۔
اِن کی شِفاء یابی کیلئے اَللہ نُور ریکی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

تکرار

دُنیا تکرار ہے۔ اِسی لئے روحانی مسائل بھی رنگ بدل بدل کر سامنے آتے رہتے ہیں۔ پیچیدہ مسائل کیلئے مُستند اللہ نُور ریکی مُعالج سے ہی اِستفادہ کیا جائے۔ لیکن عمومی مَسائل اور شِفاء یابی کے مُستقل حصول کیلئے ہر فرد کو اِس کے بُنیادی اُصولوں کو جاننا چاہئے۔ تاکہ بَوقتِ ضرورت اَز خود اللہ نُور ریکی سے اِستفادہ کیا جا سکے۔ کیونکہ آدم زاد کی ذاتی کاوِشیں ہی زندگی کو خوبصورت بناتی ہیں۔


حَرَکت 

کا ئنات مجموعہء حرکات ہے۔ یہاں ہر شئے حرکت میں ہے ۔ ماضی بَعید میں آدم زاد نے زمین کو ساکت گمان کیا ۔ زمینی حرکت کا اِدراک ہوا تو سورج کو ساکت قرار دے دیا۔ پھر عُقدہ کُھلا کہ سورج بھی حرکت میں ہے۔ جب آدم زاد باریک ترین ذرے ایٹم میں دیکھنے کے قابل ہوا تو وہاں بھی حرکت کو پایا۔حرکت سے ظُلمت و نُور یا اندھیرے و اُجالے تشکیل پاتے ہیں۔ چاند کی حرکت اپنے مخصوص انداز میں مَنبعء نُور بھی  ہے۔ اور ہر ماہ اندھیری رات کا موجِب بھی ہے۔ اِسی طرح کائنات کے دیگر سیاروں کی حرکت سے ظُلمت و نُور کے لطیف عَکس زمین پر اپنے مخصوص اثرات مرتب کرتے ہیں۔



زندگی 

زندگی حرکت سے مَشروط ہے۔ زندگی کے تمام وسائل حرکت کے زیرِ اَثر تشکیل پاتے ہیں۔ حرکت اِرتعاش پیدا کرتی ہے۔ اِرتعاش میں اَثر انداز ہونے کی قُوَت موجزَن ہے۔ روحانی علاج یا اَللہ نُور ریکی میں اِرتعاش کا حصول کے چار درجے ہیں۔

1۔   سوچنا            تصور کرنا۔
   پڑھنا             دھیمی آواز میں ترنُم کے ساتھ تکرار کرنا۔
3۔   لکھنا             کاغذ یا دھات پر نقوش اُتارنا۔
4۔   مُرکب کرنا     ایک سے زائد اَشیاء کو باہم مِلا لینا۔


Previous Post Next Post