باطنی صلاحیت چند دنوں میں بیدار ہو سکتی ہے ؟


باطنی صلاحیت کی بیداری


ہم گناہ گار خطاکار سیاہ کار، مگر! یہ اُسی کا فضل و کرم ہے کہ جب کوئی تکلیف پُہنچتی ہے۔ اللہ کا نام زبان پرآتا ہے۔ پاکیزگی کے ساتھ اللہ کا ذِکر ہمارے نُورانی جسم کی نشونُماء کرکے باطنی صلاحیتوں کو بیدار کرتا ہے۔ صَبروشُکر کے ساتھ قدم بہ قدم خُوش ہو کر آگے بڑھا جائے۔ ساتھ چلنے والوں کی خوشیوں کا خیال رکھا جائے۔ اور پانچ طریقوں سے اللہ کے ذِکر کو زندگی میں شامل کر لیا جائے۔ چند دِنوں میں اِنشاءاللہ باطنی صلاحیتوں کا احساس اُجاگر ہونے لگے گا۔


۱۔ اللہ کی یاد اُٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ، سوتے جاگتے مَن میں بَسائی جائے۔


۲۔ یَقین کرنے والوں کیلئے اللہ کی بے شُمار نِشانیاں باہر بھی ہیں اور ہمارے اَندر بھی۔ نِشانیوں کے اِدراک میں گہرائی کیلئے بار بار اُسکی جانِب مُتوجہ ہوا جائے۔


۳۔ دُشواریاں جھیلنے کے ساتھ ساتھ ہم جانتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے ہمیں بہت سی آسانیاں بھی مَیسر ہیں۔ لِہذا شِکوے شکایات ختم کر کے اللہ کی رحمتوں اور مہربانیوں کا تذکرہ عام کیا جائے۔


۴۔ اللہ کے بارے میں بہت کچھ سُنا ہے ، پڑھا ہے۔ اِس کے علاوہ مَن میں بھی ہم اللہ کا اِدراک رکھتے ہیں۔ قرانِ حکیم کی 2699 آیات میں بِاالخُصوص اللہ کا تذکرہ ہے۔ اُن آیات کے مُطالعے اور تفکر سے اللہ کے قریب ہوا جائے۔


۵۔ روزانہ ایک وقت مُقرر کرکے اپنے پُکارے جانے والے نام کے مُفرد عدد کے مُطابق اول و آخر خاتم النبین ﷺ پر درودِ نُور بھیجیں۔ درمیان میں اَندازََ 25 منٹ دھیمی آواز میں ترنُم کیساتھ ، ادائیگی ایسی ہو جو مَن کو بھائے ، اللہ کا ذِکر کیجیئے ۔

Previous Post Next Post