تین حرکتیں

حرکت میں برکت


کائنات کے بُنیادی اَجزاء

۱۔ نُور

۲۔ نار

۳۔ خاک


اہم مخلوقات

۱۔ ملائکہ

۲۔ جِنات

۳۔ انسان


خالقِ کائنات اللہ ہے۔ اللہ کے با برکت نام میں بے شُمار حِکمتیں ، لا تعداد تشریحات اور بے مثال اَنوار و تجلیات دور کرتے ہیں ۔ اللہ آسمانوں و زمین کا نُور ہے ، اللہ وَھاب ہے ، طلب سے سِوا عطا ہوتی ہے۔

کائنات حرکت ہے ۔ کائناتی رَوانی حرکت سے مَشروط ہے۔ حرکت Vibration  اِرتعاش کا سَبب بن کر اپنے اَثرات مَرتب کرتی ہے۔

قلمی حرکت میں کاغذ پر قلم رکھنے کے بعد پہلی حرکت نُقطے کی صورت اِظہار کرتی ہے۔ حرکت کو طول نہ دیا جائے۔۔ تو نقطے سے کوئی تعارف موصول نہیں ہوتا۔۔ لیکن نُقطے کے باطن میں حرکت دینے والے کی قوتِ اِرادی مَخفی طور پر موجزن رہتی ہے۔

حضرت بابا بُھلے شاہ ؒ  فرماتے ہیں۔

ع غ دی اِک او صورت
اِک نُقطہ شور مچایہ اے


حرکت کے تناظر میں دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ خالقِ کائنات کے بابرکت نام میں تین بُنیادی حرکات ہیں۔


۱۔ ا
۲۔ ل
۳۔ ہ


۱۔ حرکت کا پہلا مرحلہ سیدھا ہے ۔ یہ حرکت کہیں راستہ بدلتی ہے تو پھر آگے کا سفر سیدھا طے کرتی ہے۔ سیدھی حرکت چار مختلف طریقوں سے اِظہار کرتی ہے۔

۱۔ نُزولی حرکت۔    اوپر سے نیچے کی طرف۔
۲۔ صعودی حرکت۔  نیچے سے اوپرکی طرف۔
۳۔ مُقدمی حرکت۔     دائیں سے بائیں۔
۴۔ مُوئَخری حرکت۔  بائیں سے دائیں۔


۲۔ حرکت اپنے دوسرے مرحلے میں دائرہ بنتی ہوئی اپنے آپ میں سِمَٹنے کی اَدھوری کوشِش کرتی ہے۔ اَدھورے دائرے کی حرکت دو مختلف طریقوں سے اِظہار کرتی ہے ۔

۱۔ توسیعی حرکت۔  کلاک وائز
۲۔ قابضی حرکت۔  اینٹی کلاک وائز

۳۔ حرکت تیسرے اور آخری مرحلے میں دائرے کی طرح مگر اَبعادی انداز میں Dimensions بناتے ہوئے اپنے آپ میں مکمل سِمٹ کرپایہء تکمیل کو پہنچ جاتی ہے۔




Previous Post Next Post