رنگوں میں کمی


رنگوں میں کمی



ہما را اِنہماک شَہُود یا رنگ میں زیادہ رہتا ہے۔ غیب یا بے رنگی میں ہماری توجہ دورانِ عبادت ہی ہوتی ہے، اور اُس میں بھی ہمارا عَمومی اِنہماک واجبی ہوتا ہے۔ نتیجے میں رنگین مراکز ماند پڑ جاتے ہیں۔ 


شِفاءِ رَنگ و نُور



شفاء رنگ و نُور میں اِسمِ ذات اَللہُ کا دَم کیا جاتا ہے۔ 


ہمارے مادی جسم سے شُعاعوں کا اِخراج ہَمہ وقت جاری رہتا ہے۔ جب ہم اِسمِ ذات اَللہُ کو پُکار کر اُس کی طرف مُتوجہ رہتے ہیں۔ تو اَللہُ کی بے رنگ نُورانی شُعائیں بھی داخل سے خارج کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔



شعاعوں کا اِخراج یوں تو پورے جسم ہی ہوتا ہے، لیکن شعاعوں کو باقاعدہ مُنتقل کرنے کیلئے مرکزی حیثیت ہاتھ کی ہَتھیلیوں کو حاصل ہے۔ اِسی لئے روحانی معالجین یا Reiki Healer ریکی ہیلر مطلوبہ شعاعیں ہَتھیلیوں کے ذریعے ہی مُنتقل کرتے ہیں۔


اللہ نُور ریکی یا دَم کرنا



اللہ نور ریکی یا شفاء رنگ و نُور میں دَم کرنے کا عمومی طریقہ یہی ہے کہ مریض یا سائل کے مرکز م  پر ہاتھ رکھے جائیں۔ اِس طرح مرکز م سے بے رنگ نورانی شعاعیں بتدریج نزول کرکے تمام مراکز کو سیراب رکھتی ہیں۔

لیکن جب کوئی مخصوص مرکز شِفاء یابی کا تقاضہ رکھتا ہو تو براہ راست اُس مطلوبہ مرکز پر بھی دَم ڈالا جاتا ہے۔





Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post