ہر شئے قُدرَتاََ نشونُما پاتی ہے پَروان چڑہتی ہے۔ بہتر ماحول اور مُناسب اَسباب کی کمی بیشی بھی اِرتِقاء پر اَثرانداز ہوتی ہے۔ لیکن ترقی کا سفر جاری رہتا ہے۔ حسد یا نظر سے اِرتقاء شدید مُتاثر ہوتی ہے۔ ہر فِعل کی اپنی مخصوص کیفیت ہوتی ہے۔ حسد یا نظر کی کیفیت بظاہر غفلت، جمود اور باطن میں اِضطراب و بے چینی پیدا کیئے رکھتی ہے۔
جِن و اِنس کی نظر لگ جانا اور نظر کے اَثرات کسی کامیاب طریقے سے دُور کردینا مُعاشرے میں روزمرہ کا معمول ہے۔ کوئی کامیاب طریقہ استعمال میں ہے۔ تو اُسی طریقے پر قائم رہیں۔
باوضو ہوکر، خاموش ماحول میں بغیرلائن کے ۵ بائی ۵ اِنچ کے نیلے کاغذ پر سیاہ پینسل سے حسد، نظر یا منفی اَثرات پر توجہ رکھ کر ۲۵ مرتبہ ما کھیچیں یا لکھیں۔ یہ نقش مریض کے سَرہانے کے نیچے رکھ دیں۔ جب وہ ایک نیند لے کر بیدار ہو جائے۔ تو مریض کے سامنے نقش چولھے پر جلا دیں۔ اور نقش کی زکوۃ پانچ روپے خیرات کر دیں۔
اِجازت کیلئے اپنا نام، عمر اور والدہ کا نام ای میل کریں یا کامینٹس میں لکھیں۔ کسی عمل کی ایک بار اِجازت لینا کافی ہے۔ پھر حسبِ ضرورت عمل کرتے رہیں۔ جب کسی عمل سے بار بار اِستفادہ کیا جاتا ہے تو یقین میں اِضافہ ہوتا ہے۔ یقین پُختہ ہو جائے تو آپ بھی اس عمل کی اُنھیں باقائدہ اِجازت دیں جو اَدباََ آپ سے اِجازت چاہیں۔