اِقدامات
شفاء رنگ و نُور میں دَم کرنے کا طریقہ
1۔ باوضو ہو کر آرام دہ نشست اِختیار کریں، اور مفہوم پر توجہ کے ساتھ ایک مرتبہ درودِ نُور پڑھیں۔
2۔ توجہ باطن پر مرکوز رکھیں، دونوں ہاتھ کی ہتھیلیاں اِس طرح ایک دوسرے کے سامنے رکھیں کہ درمیان میں تین سے پانچ اِنچ کا فاصلہ رہے۔
3۔ ناک سے آہستہ آہستہ گہرا سانس لیں، سانس لیتے ہوئے ایک بار دل میں اَللہُ پُکاریں اور ھُو کو دل ہی دل میں طول دیں۔
4۔ ہتھیلیوں کے درمیان توجہ کریں، نُورانی شُعاعوں کا غیر مَعمولی بہاؤ، لطیف اِرتعاش کی طرح محسوس ہوگا، یہ لطیف اِحساس محسوس ہوتے ہی اپنے دونوں ہاتھ جس فرد کو دَم کرنا ہے، اُس کے مَرکز م یا تھرڈ آئی چکرا پر نرمی و آہستگی سے مَس کر دیں۔
5۔ اَندازاََ تین سے پانچ منٹ تک اِسی طرح توجہ مَرکوز رکھیں۔ پھر ہاتھ اُٹھا لیں، توجہ موقوف کر دیں۔ اِس طرح اِسمِ ذات اَللہُ کی نُورانی شُعاعیں باہمی توجہ کی مُناسبت سے مُنتقل ہو جائیں گی۔ اِسی مُنتقلی کو دَم ڈالنا یا دَم کرنا کہتے ہیں۔