پنساری چورن
پَنساری:۔ پنساری عطار ہیں۔ یہ دواؤں، جڑی بوٹیوں اور مرچ مصالحوں کی خرید و فروخت سے مُنسلک ہوتے ہیں۔ اکثر پنساری فرسٹ ایڈ کے طور پر مختلف امراض کے عطائی چورن تیار رکھتے ہیں۔چُورن:۔ چورن سَفوف یا پاؤڈر کو کہتے ہیں۔ ہاضمہ بہتر کرنے والے پاؤڈر کو بھی اِصطلاحاً چورن کہا جاتا ہے۔
پنساری عطائی سفوف فرسٹ ایڈ کے طور پر اِستعمال کرنے والے اپنی ذات کیلئے معالجانہ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ جو بوقتِ ضرورت طبعیت و مزاج کے مطابق مقدار میں کمی بیشی اور ترک و استعمال کا تعین خود کر لیتے ہیں۔ بعض لوگ اَجزاء کے خواص سے اتنے واقف ہو جاتے ہیں۔ کہ پنساری سے اپنے سفوف بنواتے ہیں۔
ہم خالص اجزاء لیکر مُصَفّٰی کرکے روایتی طریقے سے سفوف تیار کرتے ہیں۔ آپ اجزاء ترکیبی اعتماد کے ساتھ آرڈر کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی اجازت کے بغیر کسی سے آپ کا سفوف شِئر نہیں کریں گے۔
عطائی سفوف:۔
سفوفِ ذیابیطس
یہ سفوف عطائی ہے۔ ذیابیطس کے مریض مکمل پرھیز کے ساتھ ساتھ نظامِ ہاضمہ کی تقویّت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ خون میں مٹھاس کی مقدار کم کرتا ہے۔ میں نے اِسے مرض کے ابتدائی دنوں میں بے حد مفید پایا۔ اللہ کی قدرت سے مکمل شفاء یابی بھی نصیب ہوئی۔یہ سفوف دو حصوں پر مشتمل ہے۔
الف:۔ اِس میں صرف ایک جُز آنبہ ہلدی ہے۔ یہ صرف نہار پیٹ ڈیڑھ 1.5 گرام سفوف ایک کپ نیم گرم دودھ سے لیا جاتا ہے۔
ب:۔ اِس میں مندرجہ ذیل سترہ 17 اجزاء ہیں۔ یہ دو وقت صبح و شام بعد اَز غذا ایک چمچ یا چھ 6 گرام سفوف سادہ پانی سے لیا جاتا ہے۔