شفاء رنگ و نور (حصہ سوئم)

 رُوحانی تَشخُص

 رُوحانی تشخص جُبَّہ و دَستار یا کسی مَخصوس ظاہری حُلیئے کا نام نہیں بلکہ ہر شخص میں 
رُوحانی شخصیت خوابیدہ ہے۔ اِیمان بِاالغیب اُسے بیدار کرتا ہے۔ بندہ شہود کو غیبی پَس مَنظر میں سوچنے لگتا ہے۔ صَلوٰۃ سے غیبی اِدراک گہرا ہوتا ہے۔ بعض کیفیات غیبی اَفعال کا احساس دِلاتی ہیں۔ ہر شئے تسبیح کے دانوں کی طرح ایک دھاگے میں محسوس ہوتی ہے۔ کیفیات میں رَد و بَدل رہتا ہے۔ ہر خیال اپنے ساتھ نئی کیفیت لاتا ہے۔ کیفیات میں اللہ کی موجودگی کا احساس رُوحانی تشخص ہے۔

سینہ

سینہ مَرکز ہے۔ شیطانی وَسوَسے سینے میں داخل ہوتے ہیں۔ رَحمانی واردات سینے پر نزول کرتی ہیں۔ بیرونی اِطلاعات بھی سینے تک پہنچ کر تصدیق ہوتی ہیں۔ خُود کو سینے پر محسوس کرنا رُوح سے قریب کرتا ہے۔

ناک

ناک بھی غیر مَعمولی حصہ ہے۔ ناک اُوپر رکھنے کیلئے اِنسان کیا کچھ نہیں کرتا۔ خُود کو خُود میں تلاش کیا جائے۔ تو معلوم ہوتا ہے کہ ناک پر بِراجمان ہیں۔

مُراقبہءِ جِیم:۔


حصولِ شفاء، سکونِ قلب یا رُوحانی قُوت کی طرف مُتوجہ ہونے کیلئے سات دن کیا جاتا ہے۔

طریقہ

۱۔  باوضو آرام دہ نشست میں بیٹھ جائیں۔ گیارہ بار درودِ نُور اور گیارہ بار یاحَیُّ یاقیُّوم پڑھ لیں۔

۲۔  ناک سے آہستہ آہستہ سانس لیتے ہوئے سینہ بَھر لیں۔ پھر آہستہ آہستہ مُنہ سے خارج کر دیں۔

۳۔  ناک سے سانس لیتے ہوئے سانس کے ساتھ ساتھ خُود کو سینے میں آتا ہوا محسوس کریں۔

۴۔  سانس کا عمل تین بار دھرائیں۔

۵۔  شھادت کی اُنگلی مرکز جِیم یا ہارٹ چکرا کے مقام پر رکھکر سات بار ترنُّم کیساتھ دھیمی آواز میں جِیم پڑھیں۔

۶۔  پانچ سے سات منٹ آنکھیں بند کرکے بیٹھے رہیں۔

۷۔  تصور میں خُود کو مرکز جِیم یعنی سَبز رنگ کے مُنور ماحول میں محسوس کریں۔

کیفیات مشاہدات و خواب نوٹ کریں اور اپنے تجربات شِئر کریں۔

   

 








Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post