اَمراض
صحت کے ساتھ اَمراض بھی زندگی کا حصہ ہیں۔ اِنسان بیمار بھی ہوتا ہے۔ اللہ کے کرم سے شِفاء یاب بھی ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات اَمراض ایسی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ کہ مادی علاج کے ساتھ ساتھ رُوحانی علاج کی ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے۔
کیل مُہاسے الرجی اگزیما خارش پھوڑے پھنسی چمبل سورائسس۔ اندرونی سوزشی اَمراض دائمی بخار ٹانسلز گِلٹیاں بواسیر اَندر گرمی کا شدید احساس، بے چینی اور تمام جسمانی و روحانی امراض کیلئے شِفاء رنگ و نُور یا رُوحانی علاج
پہلے سَبز آبِ کِرن تیار کر لیں۔ آبِ کِرن تیار کرنے کا طریقہ:۔
۱۔ جس رنگ کا آبِ کِرن تیار کرنا ہو۔ اُسی رنگ کے شیشے کی شفاف بوتل لے لیں۔ بوتل دھو کر پاک و صاف کرلیں۔
۲۔ پینے کا پانی اُبال کر ٹھنڈا کرکے مطلوبہ بوتل میں تین حصے بھر لیں۔ ایک حصہ خالی چھوڑ کر ڈھکن بند کر دیں۔
۳۔ بوتل صبح دھوپ میں رکھیں شام کو اُٹھا لیں۔ مطلوبہ آبِ کِرن تیار ہے۔
رُوحانی علاج یا شِفاء رنگ و نُور
صبح نہار مُنہ باوضو دو مرتبہ درودِ نُور پڑھیں۔ پھر ایک گلاس سَبز آبِ کِرن لیکر دونوں ہاتھ گلاس سے کُچھ اُوپر رکھکر دھیمی آواز میں تَرنُّم کے ساتھ سات مرتبہ یَا اَللہُ عَزیزُ الرَّحیم پُکاریں۔ اور آبِ کِرن پی لیں۔
رات سوتے وقت مُراقبہء جیم کریں اور بات کیئے بغیر سو جائیں۔
یہ رُوحانی علاج بِلا ناغہ گیارہ دن تک جاری رکھیں۔ غیر مَعمولی اَفاقہ ہو تو اور لوگوں سے بھی شِئر کریں۔