شفاء رنگ و نُور کیا ہے؟

شفاء

ہر زمانے کا انسان امراض سے نبرد آزما ہونے کیلئے علم و شعور کے مطابق شفاءیابی کے حصول میں مصروفِ عمل رہا ہے۔ آج بھی ہمیں بے شمار امراض کا سامنا ہے۔ ماضی کی طرح آج کا انسان بھی علم و آگہی کی مناسبت سے شفاءیابی کے حصول میں کوشاں ہے۔

شفاءیابی کے حصول کیلئے ہر زمانے میں غوروفکر کے نتیجے میں مختلف زاویہء فکر سامنے آتے رہے ہیں۔ کسی طریقہء علاج کو ہم فطرت سے قریب سمجھیں یا کسی طریقے کو فطرت سے دُور بہرحال یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ ہر طریقہء علاج میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر عطا کی ہے۔ اِسی لیئے لوگ ان سے استفادہ کرکے حتی الامکان شفاءیاب ہو رہے ہیں۔

شفاءیابی کے مختلف طریقوں کو عمومی طور پر دو رُخوں میں دیکھا جاتا ہے۔
1۔ مادّی علاج  2۔ روحانی علاج

مادّی علاج
شفاءیابی کا یہ طریقہ زمین اور زمینی علوم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس کے معروف طریقوں میں ایلوپیتھی علاج اور ہومیوپیتھی علاج سرفہرست ہے۔

روحانی علاج
شفاءیابی کا یہ طریقہ آسمان یا آسمانی علوم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس کے معروف طریقوں میں تسبیحات نقوش و تعویذات اور ریکی تھراپی سرفہرست ہے۔

شفاء رنگ و نُور بھی ایک روحانی طریقہء علاج ہے۔


Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post