Spiritual Healing B

 


Spiritual Healing

رُوحانی شفاء "شفاء" کثیرُالمعنی لفظ ہے۔ دو رُخی تناظر میں دیکھیں تو ایک رُخ Positive  دوسرا Negative  ہے۔ زندگی کا ہر منفی پہلو خواہ ہم اُسے بیماری کہیں یا گمراہی، ہر قسم کی Negativity سے نجات کیلئے کی جانے والی تدبیر اور حاصل تدبیر Healing یا شفاء کہلاتی ہے۔

The mind is easy-going ذہن سہل پسند ہے۔ ذہن آسانی چاہتا ہے۔ لیکن دو رُخی نظامِ حیات اِسے Confused رکھتا ہے۔

دو رُخی نظام میں رہتے ہوئے اگر ذہن خُود کو تیسرے کے طور پر دریافت کر لے تو اِطمنان قلب  Satisfaction of heart  نصیب ہو جاتا ہے۔ اور اِس کا واحد راستہ نظریہء توحید ہے۔


خالق                        اللہ ہے

مالک                       اللہ ہے

زندگی دینے والا         اللہ ہے

موت دینے والا           اللہ ہے

پالنے والا                  اللہ ہے

اَول                          اللہ ہے

آخر                         اللہ ہے

ظاہر                        اللہ ہے

باطن                        اللہ ہے


الغرض ہر شئے مُنجانب اللہ ہے۔ فکر میں توحید اِسی طرح پروان چڑھتی ہے۔ جب ہم ایمان لاتے ہیں۔ اور یہ تسلیم کرلیتے ہیں، کہ کائنات وَحدہُ لا شریک ایک ہستی کی طرف سے ہے اور اُسی کی طرف لوٹ رہی ہے۔ اور کائنات کے تمام رنگ و رُوپ اُسی ذاتِ اَقدس کی "بے شمار" صِفاتی Activation  کا مَظہر ہیں۔ Spiritual Healing کیلئے کم از کم ایمان کی نشونُما اِس حَد تک لازم ہے کہ مَنظر کے پَس منظر میں صِفاتِ اِلہٰی کا اِدراک ہونے لگے۔

الاول، الشھید، الآخر

صِفاتِ اِلہٰی "الاول" کی Activation  شئے کو وجود عطا کرکے شھادت یا مظاہر تک لاتی ہے۔ اللہ کی صِفت "الآخر" Activate  نہ ہو تو دنیا کے کسی مُظاہرے کی آخیر ہی نہ ہو۔ اور دنیا ایک عجیب بُہران کا شکار ہو جائے۔

الضار

اللہ کی صِفت "الضار" Deactivate  ہو جائے تو کسی شئے کو ضرَرّ ہی نہ پہنچے۔ جو شئے جیسی ہے ویسی ہی رہے۔ جو بیج زمین میں بویا جائے، وہ وہاں ویسے کا ویسا ہی موجود رہے۔ جو فصل تیار ہو وہ کٹائی کے اوزار کاٹ ہی نہ پائیں، الغرض Cosmic system suspended کائناتی نظام مُعطل ہو جائے گا۔

المقدم

اللہ کی صِفت "المقدم" Activate  نہ ہو تو کائنات ایک قدم بھی آگے نہ بڑھ سکے، کوئی کسی بھی سطح پر اپنی پیش قدمی جاری نہ رکھ سکے۔ ایک صِفتِ اِلہٰی کے Deactivate  ہونے سے پورا نظامِ حیات جامد ہو کر رہ جائے گا۔

الحکیم المؤخر

غور و فکر اِنکشاف کرتا ہے کہ کائناتی نظم و نسق رواں دواں رکھنے کیلئے ہر پیش قدمی کا جاری رکھنا ممکن نہیں۔ اِسی لئے اللہ کی صِفتِ الحکیم کی Activation  ہر پیش قدمی کا جائزہ لے کر تعین کرتی ہے، اور صِفتِ اِلہٰی "المؤخر" کی Activation  مُتعیّن اِقدامات کو مؤخر کرتی جاتی ہے۔

الواسع القابض

اللہ کی صِفت "الواسع" کی Activation  کائنات میں ہر سطح پر توسیعی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ کسی سطح پر توسیعی عمل کا تسلسل نظامِ حیات کی خوبصورتی مُتاثر نہ کر دے، اِسی لئے اللہ کی صِفت "القابض" کی Activation  وُسعتِ زائد کو سمیٹنے پر مَعمور دکھائی دیتی ہے۔

اللہ کی وحدانیت، نظامِ حیات اور خُود اپنے آپ پر تفکر سے توحید کے اَفعالی اِسرار و رموز کھلتے ہیں۔ طبیعت اللہ کے رنگ میں رنگنے لگتی ہے۔ اور Spiritual Approach کا راستہ روشن ہوتا جاتا ہے۔    


Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post