Spiritual Healing D

 


Earth and Sky

بُلندی و پستی یا زمین و آسماں نظامِ حیات کے اِہم رُخ ہیں۔ اِن کی باہمی کشمکش سے زندگی اور زندگی کے وسائل Create ہوتے ہیں۔ انسان پر جب کوئی لمحہ گِراں گُزرتا ہے تو بے ساختہ توجہ اوپر اور اوپر والے "اللہ" کی طرف مبذول ہو جاتی ہے۔ کیونکہ سب کا سب اوپر سے نزول ہوتا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اللہ اپنے بندوں سے کہتا ہے۔ تم گمان اچھے کرو، کیونکہ میں تمھارے گمان کے ساتھ ہوں۔ اللہ کی اِس نصیحت پر غور کرنے سے قدرت کا ایک قانون واضح ہوتا ہے۔ کہ نزول و صعود کی بنیاد کشش ہے۔ اور کشش کا پہلا مؤثر ذریعہ حضرتِ انسان کا اپنا گمان ہے۔ Spiritual Healing  میں اختیار کی جانے والی تدابیر میں یہ قانون بھی ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔


گمان گُزرنا، گمان آنا، یا گمان غالب ہونا۔ یہ کیفیات اِرادے کے بغیر واقع ہوتی ہیں۔ گمان یا کشش ایسی تحریک ہے۔ جس کا آغاز غیر اِرادی طور پر نفسِ اَمارہ سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِس میں قرین کی طرف سے خاصی آمیزِش پائی جاتی ہے۔ انسان کا قرین اکثر لوگوں کیلئے بدگمانی اَلقاء کرتا ہے۔ اِس تحریک کو درست سمت میں پروان چڑھانا حضرتِ انسان کی اہم ذمہ داری ہے۔ گمان کا آنا غیر اِرادی ہے۔ لیکن غلط گمان کی صحیح خطوط پر نشونما کرنے یا اُسے موقوف کر دینے پر انسان قدرت رکھتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ اپنے بندوں سے نہ کہتا، کہ میں تمھارے گمان کے ساتھ ہوں، لہذا تم اپنے گمان اچھے کرو۔ Law of Attraction  کا ایک مفہوم یہ بھی ہے۔ کہ جب تک زمین پر کشش حتمی صورت اختیار نہ کرلے آسمان سے نزول نہیں ہوتا۔


Obligatory and Possible    


ھم مانتے ہیں۔ جو ہوتا ہے اللہ کے فضل سے ہوتا ہے۔ لیکن جب اللہ نصیحت فرماتا ہے۔ کہ میرا فضل تلاش کرو۔ تو بات واضح ہو جاتی ہے کہ پہلے ہمیں کچھ کرنا ہوگا۔ اِسی کرنے کو Spiritual Healing  میں Obligatory  یا واجب کہتے ہیں۔ ہر واجب  Possibility  یا اِمکان کا راستہ بناتا ہے۔ Spiritual Healing  میں واجب اور امکان کو قانونِ قدرت کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اِسی روشنی میں امراض و مَسائل کی وجوہات تلاش کی جاتی ہیں۔ اور مطلوبہ اِمکان کیلئے تمام تدابیر As a Obligatory  اختیار کی جاتی ہیں۔ بعض تدابیر سے قبل آسمانی مِزاج بھی ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔ زمین پر مرتب ہونے والے آسمانی اَثرات میں چاند کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ چاند اور دیگر سیاروں کی ترتیب Positions  بھی "واجب" کے طور پر تسلیم کی جاتی ہیں۔ اِس لئے کچھ تدابیر آسمانی ھم مزاج اوقات میں اختیار کی جاتی ہیں۔
  

Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post