بد زبانی کا رُوحانی علاج

 بد زبانی

حلقہٗ احباب کی تلخ زبانی پر صبر کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی سے ھدایت مانگی جاتی ہے۔ وہ اپنا رویّہ درست نہ کرے تو تنبیہ بھی کر دی جاتی ہے۔ بد زبانی بڑھتے بڑھتے نوبت عیب بینی، عیب جوئی، غیبت، تہمت اور بہتان تراشی تک پہنچ جائے تو صرف ایسے حالات میں اِس خاص تدبیر کے ساتھ اللہ کو پکارا جائے بصورتِ دیگر صبر سے کام لیا جائے۔

عملی تدبیر کے ساتھ اَسماء اِلٰہیہ کی پکار

اپنے اِسمِ پکار کے ابجد قمری سے اعداد نکال لیں۔ اعداد میں  1708  جمع کرکے اعداد کے حروف بنا لیں۔

مثلاً نام ہے۔   عبداللہ

ع     70

ب     2

د       4

ا        1

ل      30

ل      30

ہ       5

کُل اعداد   142

1850=142+1708

1850  سے حروف بنائیں

50  کا      ن

800  کا   ض

1000 کا  غ

بالترتیب یہ حروف آ گئے۔  ن  ض  غ  

اِن حروف کو ملا کر لکھیں اور ساتھ ئیل لگا دیں۔ یعنی  " نضغئیل "  

اِس طرح آسانی کے ساتھ آپ اپنے اِسمِ پکار سے ایسا نُوری اِسم اَخذ کرکے نوٹ کر لیں۔


اِسی طرح بد زبان کے اِسمِ پکار کے اعداد نکال لیں۔ اور اُن اعداد سے  31  نفی کرکے حروف بنائیں۔

مثلاً نام ہے  پرویز   اعداد ہیں   225

194=225-31  

194  سے حروف بنائیں

4   کا     د

90  کا   ص

100 کا  ق

بالترتیب یہ حروف " د  ص  ق " ہیں۔ اِن کی ترتیب پلٹ دیں۔ " ق  ص  د "

اِنھیں ملا کر لکھیں اور ساتھ طیش لگا دیں۔ "  قصدطیش  "

اِس طرح آسانی کے ساتھ آپ اپنے مطلوبہ فرد کے اِسمِ پکار سے ایسا ناری اِسم اَخذ کرکے نوٹ کر لیں۔


نقش تیار کرنے کیلئے درکار اشیاء

سیاہ چمکدار مارکر  ۔ عطر مُشک اور عطر گلاب ۔  بغیر لائنوں کا نیلا کاغذ  ۔  سیاہ پلاسٹک یا کاغذ  ۔  سیاہ ٹیپ

چاند کی  19  تاریخ کے بعد جو ہفتہ  Saturday  آئے۔ اُس دن فجر کی نماز یا ظہر کی نماز کے بعد باوضو ، گلاب کی خوشبو لگا کر جائے نماز پر قبلہ رُخ بیٹھ کر نیّت کریں۔

نِیّت

میرے تیار کردہ نقش سے میرے حق میں فلاں کی زبان بند ہو گئی۔   

فلاں کی جگہ مطلوبہ فرد کا نام لیں

نیّت کے بعد اَندازاً پانچ منٹ دھیمی آواز کے ساتھ تاکہ خُود کو سُنائی دے۔ ذِکر کے تلفظ   اَلْ  لٰ  ہُ   کا خاص خیال رکھتے ہوئے اَللہُ کا ذکر کریں۔

ذِکر کے بعد اپنے اِسمِ پکار کے اعداد کے مطابق اَسماء اِلٰہیہ   یا مؤخِرُ یا قابِضُ   پکاریں۔ لہجہ و کیفیت میں پکار محسوس ہو خواہ آواز اتنی ہو کہ خود کو سنائی دے۔

پھر سات اِنچ بائی سات اِنچ کے نیلے کاغذ پر سیاہ قلم سے یہ نقش تحریر کریں۔





نوٹ

نقش کے اوپر آخر میں آپ کے نام سے اَخذ کیا گیا اِسمِ نُوری لکھا جائے گا۔ جو ہر فرد کا الگ الگ ہوگا۔ یہاں عبداللہ نام سے اَخذ کیا ہوا اِسمِ نُوری درج ہے۔

پھر کاغذ پلٹ کر دوسری طرف ایک بڑے سائز کا ط لکھنے کیلئے پہلے ط کا دائرہ بنائیں۔ پھر دائرے میں مطلوبہ فرد کے نام سے اَخذ کیا گیا ناری اِسم تحریر کریں۔ (یہاں ذیل میں دی گئی مثال میں پرویز نام سے اَخذ کیا گیا اِسمِ ناری درج ہے) اور دائرے کی طرف دیکھتے ہوئے تصور کریں کہ مطلوبہ فرد دائرے میں ہے۔ اور سات بار اِسمِ اِلہٰی  یاشَھیدُ پکاریں۔

پھر ط  کے دائرے پر الف کی لکیر کھینچتے ہوئے ایک بار اَسماء اِلٰہیہ پکاریں  یااَوَلُ یاخَافِضُ اور لکیر کھینچتے ہوئے نیچے ط کے دائرے سے ملا دیں اِس طرح ط مکمل طور پر تحریر ہو جائیگا۔ پھر لکیر کے اوپر اپنے نام سے اَخذ کیا ہوا اِسمِ نُوری تحریر کر دیں۔ اِس کی مثال ذیل میں دی گئی ہے۔




نقش کو مشک کی خوشبو لگائیں۔ اور طے کرکے مناسب سے تعویذ کی شکل دے لیں۔ اور سیاہ پلاسٹک یا کاغذ میں اچھی طرح لپیٹ کر سیاہ ٹیپ کر دیں۔ نقش کو کسی اندھیری جگہ میں محفوظ کر دیں۔

اور آٹھ روز تک مُسلسل رات سوتے وقت سات بائی سات اِنچ کا نیلا کاغذ ہاتھ میں لیکر اَندازاً ایک منٹ تصور میں وہ نقش لائیں جو آپ نے تیار کیا تھا۔ مطلوبہ فرد کو ط کے دائرے میں محسوس کرتے ہوئے تصوراتی طور پر نقش کا جائزہ لیں۔ اور کاغذ تکیئے کے نیچے رکھکر سو جائیں۔ صبح بیدار ہونے پر پہلا کام یہ کریں کہ کاغذ چولھے پر ڈال کر جلا دیں۔

مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر لوگوں کو کھانا کھلائیں۔


Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post