اووری اور یورٹریس سِسٹ
اووری سِسٹ کیا ہوتی ہے، یورٹریس سِسٹ کیا ہے، اِس کی اقسام کتنی ہیں، اِس کی وجوہات کیا ہیں، یہ کس قسم کے مسائل سے دو چار کرتی ہیں؟
اس تفصیل میں جائے بغیر اِس مرض کے رُوحانی علاج کیلئے حروفِ تہجی کا نقش کیسے تیار کرنا ہے وہ دیکھتے ہیں۔
نقش کی تیاری کیلئے درکار اشیاء
گلاب کی خوشبو ۔ بغیر لائنوں کا سفید کاغذ ۔ کھانے کے زرد رنگ کی روشنائی ۔ قلم ۔ سیاہ پلاسٹک یا کاغذ ۔ سیاہ ٹیپ
مریضہ اپنے اِسمِ پکار کے عدد نکال لیں۔
مثلاً نام ہے:۔ سیّدہ رابعہ انعم
لا محالہ رابعہ ہی اِن کا اسمِ پکار ہوگا
رابعہ کے اعداد
ر 200
ا 1
ب 2
ع 70
ہ 5
ٹوٹل 278
ٹوٹل اعداد میں 984 جمع کر لیں۔ مثلاً 1262=984+278 جمع کرنے پر ٹوٹل اعداد 1262 ہوئے۔ اِن اعداد کے حروف بنا لیں۔ مثلاً 1262 اعداد سے
2 کا ب
60 کا س
200 کا ر
1000 کا غ
اِس طرح بالترتیب حروف " ب س ر غ " آ گئے۔ اَب اِن کی ترتیب پَلٹ دیں۔ یعنی " غ ر س ب " کر دیں۔ اب اِنھیں ملا کر لکھیں آخر میں ئیل لگا دیں۔
مثلاً " غرسبئیل " اِسی طرح آپ اپنے اسمِ پکار سے یہ نُوری اِسم آسانی سے اَخذ کرکے نوٹ کر لیں
اَب چاند کی 19 تاریخ کے بعد جو بھی منگل وار Tuesday آئے۔ اُس دن فجر یا ظہر کی نماز کے بعد با وضو گلاب کی خوشبو لگا کر جائے نماز پر قبلہ رُخ بیٹھ کر پہلے نیّت کریں۔
نیّت:۔
میرے تحریر کردہ نقش سے میری یورٹریس سِسٹس، اووری سِسٹس ختم ہو گئیں۔
پھر اندازاً پانچ منٹ دھیمی آواز کے ساتھ تاکہ خود کو سنائی دے۔ تلفظ اَلْ لٰ ہُ کا خاص خیال رکھتے ہوئے اَللہُ کا ذِکر کریں۔ ذکر کے بعد اپنے اسمِ پکار کے اعداد مطابق مثلاً نام رابعہ ہے تو 278 بار اللہ کا اِسم یا اَخِرُ پکاریں۔ لہجہ و کیفیت پکارنے والی ہو۔ آواز خواہ اتنی ہو کہ خُود کو سُنائی دے۔ پھر
کھانے کے زرد رنگ کی روشنائی سے بغیر لائنوں کے سات اِنچ بائی سات اِنچ کے سفید کاغذ پر درج ذیل ایک نقش بنا لیں۔
نقش پر معمولی گلاب کی خوشبو لگا کر طے کرکے مناسب سے تعویذ کی شکل دے لیں۔ اِس نقش کو سیاہ پلاسٹک یا کاغذ میں لپیٹ کر سیاہ ٹیپ لگا دیں۔
اور گھر میں یا کہیں بھی اندھیرے میں جہاں روشنی نہ جائے رکھ دیں۔ جہاں یہ محفوظ رہے اور وہاں کسی کی رسائی بھی نہ ہو۔
نوٹ:۔ نقش کے اوپر آخر میں آپ کے اسمِ پکار سے اَخذ شدہ نُوری اِسم آئے گا۔ جو ہر فرد کا الگ الگ ہوگا۔ یہاں رابعہ نام سے اَخذ کیا گیا نُوری اِسم درج ہے۔
یا اَخِرُ لِلحقِ غرسبئیل
ما ما ما ما ما
ما ما ما ما ما
ما ما ما ما ما
ما ما ما ما ما
ما ما ما ما ما
اس کے بعد روزانہ رات سوتے وقت اور صبح بیدار ہونے کے فوراً بعد پینے کیلئے تھوڑا پانی لے لیں۔
پانی سامنے رکھکر انداً ایک منٹ اُس نقش کو جسے آپ نے تیار کیا تھا تصوراتی طور پر پانی میں بنا ہوا دیکھیں اور پھر پانی پی لیں۔ پانی پیتے ہوئے ذہن میں رکھیں کہ نقش کا رنگ و نُور بھی پانی کے ساتھ پی لیا ہے۔
روزانہ اِسی طرح پانی پیتے رہیں انشاء اللہ سِسٹس کا سائز کم ہوتا جائے گا اور بالآخر ختم ہو جائیں گی۔ مرض مکمل طور پر ختم ہو جائے تو حسبِ توفیق لوگوں کو کھانا کھلائیں۔