گھر میں خیر و برکت اور بچوں کیلئے " بسم اللہ " کا رُوحانی فیض

BismilAllah ki Rohani Barakat

بسم اللہ کا رُوحانی فیض


گھر میں خیر و برکت، گھر سے مُتعلقہ اُمور میں خوشگوار تبدیلیوں۔ بچوں میں Creativity اور پڑھائی میں دلچسپی و رَغبت میں اِضافے کیلئے  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم  کے دو مُجرب رُوحانی عمل۔

پہلا عمل

سیاہ رنگ کا خالص سوتی کپڑا دو گز لے لیں۔ اور اپنی شھادت کی اُنگلی کے پُور برابر ، یعنی اُنگلی میں جو تین باکس بنے ہوتے ہیں، پہلے باکس کے سائز جتنا کپڑا دو گز کی طرف سے پھاڑ لیں یا کاٹ لیں۔ یعنی پُور سائز میں یہ دو گز لمبی پٹی ہوگی۔ اِسے طے کرکے سوتے وقت تکیئے کے نیچے رکھ دیں۔ صبح جلدی بیدار ہو جائیں۔ بیدار ہونے کے فوراً بعد اِسے چولھے پر ڈال کر جلا دیں  21  روز یہی عمل دھرائیں۔

کپڑا جلانے کے بعد اور صبح فجر کی نماز سے پہلے باوضو ہو کر گھر کے کسی بھی کونے سے شروع کریں۔ کونے میں کھڑے ہو کر جس طرح نماز میں تکبیر اَللہُ اَکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لیتے ہیں۔ اِسی طرح اَللہُ اَکبر کہہ کر ہاتھ باندھنے ہیں۔ لیکن ہاتھ  Solar Plexus Chakra   مرکز ن  یعنی ناف پر باندھ لیں۔ دھیمی آواز کے ساتھ تین بار " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم " تلاوت کریں اور کونے میں پھُونک دیں۔ اِسی طرح بِالترتیب چاروں کونوں میں یہی عمل دھرا دیں۔ روز مَرہ کے اُمور خُوشگوار ہوتے چلے جائیں گے۔ 21 روز مُسلسل کریں اور بسم اللہ کے رُوحانی فیوض و برکات مُلاحظہ فرمائیں۔

دوسرا عمل

ظہر کی نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھکر کھُلے مُنہہ کے شیشے کے برتن میں پانی سامنے رکھ لیں۔ شیشے کے برتن کے نیچے جامنی رنگ کی شِیٹ ہو تو مزید بہتر ہے۔ اِس سے پانی میں جامنی رنگ کا عکس دِکھائی دیگا۔ اپنی توجہ پانی پر مرکوز کر دیں اور پانی کو دیکھتے ہوئے دھیمی آواز کے ساتھ  21  بار " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم " تلاوت کریں۔

یہ پانی تھوڑا تھوڑا بچوں کو پلا دیں۔ گھر کے دیگر افراد بھی پی سکتے ہیں۔ سات روز مُسلسل یہ عمل کریں۔ پھر ترک کر دیں۔ اِسی طرح ہر ماہ یا دو ماہ بعد یہ عمل دھرا لیا کریں۔ اِس طریقے پر عمل کرکے ہر فرد بالخصوص بچوں میں  Creativity  ، مُطالعے میں دلچسپی ، تحریر میں رَغبت اور ذہنی صلاحیتوں کی غیر معمولی نشونُما میں بسم اللہ کے رُوحانی فیوض و برکات کا مُلاحظہ فرمائیں۔



Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post