دل میں محبت پیدا کرنے کا نقش

  محبت

محبت و نفرت ایک ہی شئے کے دو رُخ ہیں۔ لیکن دونوں کے درمیان ایک خاص مقام بھی ہے۔ جہاں بظاہر محبت یا نفرت کسی بھی رُخ کی وضاحت نہیں ہو پاتی۔

اِس مقام پر ایک فریق اَخذ کر لیتا ہے کہ فریقِ دوئم میں وہ پہلی سی محبت اور محبت کے نتیجے میں ہونے والی احساسِِ ذمہ داری کی تڑپ نہیں رہی۔ لیکن وہ کسی بھی صورت اُسے نفرت کا نام بھی نہیں دے پاتا۔ یہ مقام نفرت سے بھی زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

زندگی کا یہ حصہ جہاں فریقِ دوئم میں نفرت بھی نہیں لیکن پُر جوش محبت بھی رفتہ رفتہ معدوم ہو رہی ہے۔ وہاں غفلت کی کار فرمائی ہو سکتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ بے راہ رَوی و دیگر اَسباب بھی خارج اَز اِمکان نہیں۔ جہاں تک مُمکن ہو مَسائل کی وجوہات تک پہنچا جائے پھر اُسکے حل کیلئے کوئی تدبیر اختیار کی جائے۔

 روحانی علاج

غفلت شیطانی فعل ہے۔ کثرت سے اللہ کو یاد کیا جائے۔ اللہ کے ذِکر میں غیر معمولی رغبت کی جائے۔ اگر ایک فریق بھی خلوصِ نیّت سے ایسا کرتا ہے تو زندگی پر یقیناً خوشگوار اَثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محبت فریقین میں کشِش اور رَغبت بیدار کرکے دونوں کے مابین مُہذِب و مُقدس تعلق قائم کرتی ہے۔

اپنا اور مطلوب کا اسمِ پکار لیں۔

مثال

طالب:۔ صائمہ

مطلوب:۔ نعیم

قراَنِ حکیم سورہ طٰہٰ کی  39  اُنتالیسویں آیتِ مُبارکہ کے ایک مُختصر حصے کے ساتھ مطلوب کا اسمِ پکار اِس طرح لگائیں اور ابجد قمری سے اعداد نکال لیں۔

والقیت علیک محبۃ منی لنعیم

آیتِ مُبارکہ کے اعداد    1227  

لنعیم کے اعداد             200  

یہ ہوئے                     1427 

اِسمِ اِلٰہی " ودودُ "  کے اعداد  20  بھی شامل کر لیں

کُل اعداد  1447  ہوئے اِسے نوٹ کر لیں یہ آگے چل کر مزید کام آئیں گے۔

کُل اعداد  1447  میں  359  جمع کرلیں۔ یہ  1806  ہوگئے، اِن کے حروف بنائیں۔ پھر حروف مِلا کر لکھیں اور ساتھ" ئیل " لگائیں

و ض غ

وضغئیل

اِسی طرح آپ اپنے مطلوبہ فرد کے اسمِ پکار سے ایسا نُوری اِسم اَخذ کرکے نوٹ کر لیں۔


اب طالب کے اسمِ پکار کے اعداد لیں۔

صائمہ:۔  کے اعداد  137  

اس میں مندرجہ بالا کُل اعداد جو نوٹ کئے تھے وہ  1447  بھی شامل کرلیں۔ یہ  1584  ہوئے۔ اِس سے  269  نفی کریں، یہ 1315  رہ گئے اِن کے حروف بنائیں

ہ ی ش غ

اِن حروف کی ترتیب پلٹ دیں۔ پھر اِنھیں ملا کر لکھیں اور ساتھ " طیش " لگائیں

غ ش ی ہ     " غشیہطیش

اِس طرح آپ بھی مثال کو سمجھتے ہوئے آسانی سے صحیح جمع تفریق کے ساتھ ایسا اِسمِ ناری اَخذ کرکے نوٹ کر لیں۔

نقش تیار کرنے کیلئے درکار اشیاء

عطر حنا ۔ گلابی اور نیلے رنگ کا پوائنٹر یا مارکر ۔ بغیر لائنوں کا سفید کاغذ ۔ سفید باریک پلاسٹک ۔ سیاہ پلاسٹک یا کاغذ اور سیاہ ٹیپ

چاند کی نو تاریخ کے بعد آنے والے جمعے کے دن بعد نمازِ فجر باوضو جائے نماز پر قبلہ رُخ بیٹھکر عطر حنا لگائیں اور نیّت کریں

نیّت

میرے تحریر کردہ نقش سے " فلاں " کیلئے میرے اندر محبت کی کشش پیدا ہوگئی

فلاں کی جگہ مطلوبہ فرد کا نام لیں

نیّت کے بعد اَندازاً پانچ منٹ تلفظ  اَل لٰ ہُ  کا خیال رکھتے ہوئے اللہ کی موجودگی کے احساس کے ساتھ  اَللہُ کا ذکر کریں۔ پھر سات انچ بائی سات انچ کے بغیر لائنوں والے سفید کاغذ پر نیلے پوائنٹر یا مارکر سے یہ نقش بنائیں

 



نوٹ:۔ نقش کے اوپری حصے میں درج اسم ناری اور نُوری مثال سے اَخذ کئے گئے ہیں۔ آپ اِن کی جگہ اپنے نام سے اَخذ کئے ہوئے اِسم لکھیں گے۔ باقی نقش اِسی طرح لکھکر کاغذ کو پلٹ لیں اور دوسری طرف یہ نقش بنائیں

 


اِس طرف میم لکھنے کے بعد میم کے دائرے میں اپنا اَخذ کیا ہوا اِسمِ نُوری اِسی طرح لکھ دیں۔ پھر دائرے میں خُود کو پُرکشش حالت میں دیکھیں اور سات بار اِسمِ اِلٰہی  یاشھیدُ پکاریں۔

اَب دوسرا نقش تیار کریں۔ گلابی پوائنٹر یا مارکر سے سات انچ بائی سات انچ کے بغیر لائنوں والے سفید کاغذ پر یہ نقش بنائیں




اس میں اپنے اَخذ کئے ہوئے اسم لکھیں اور پھر کاغذ پلٹ لیں اور دوسری طرف یہ نقش بنائیں




اِس طرف ھ لکھیں پھر پہلے اپنا اَخذ کیا ہوا اِسمِ نُوری اسمِ نُوری کی جگہ ۔ اِسمِ ناری اسمِ ناری کی جگہ لکھ لیں۔ اور پھر اِسمِ نُوری والے حصے میں خُود کو پُرکشش حالت میں دیکھتے ہوئے سات بار یاشھیدُ پکاریں۔ پھر اسمِ ناری والے حصے میں مطلوب کا تصور کریں کہ وہ آپ کی کشش میں مُبتلا حالت میں ہے۔ اور یہ منظر دیکھتے ہوئے پھر سات بار یاشھیدُ پکاریں۔

اب دونوں نقوش پر عطر حنا لگائیں۔ اور اول و آخر دو دو بار درودِ نُور کے ساتھ ایک سو چار بار اِسمِ اِلٰہی  "
یا ودودُ " پکاریں اور نقوش پر دم کر لیں۔ نقوش تہہ کرکے تعویذ کی صورت کر لیں۔ نیلے رنگ سے لکھا ہوا نقش سفید پلاسٹک میں اچھی طرح لپیٹ کر نیلے کپڑے میں سی کر بازو میں باندھیں یا گلے میں پہن لیں۔
گلابی رنگ سے لکھا ہوا نقش سیاہ پلاسٹک یا کاغذ میں لپیٹ کر سیاہ ٹیپ سے ٹیپنگ کر دیں۔ اور کسی اندھیری جگہ پر محفوظ کر دیں۔

اَب  21  روز تک بلا ناغہ رات سوتے وقت سات بائی سات انچ بغیر لائنوں کا سفید کاغذ ہاتھ میں لے کر اندازاً ایک منٹ اپنے تیار کئے ہوئے نقوش کا مکمل باطنی توجہ کے ساتھ
تصوراتی جائزہ لیں۔ اور کاغذ تکیئے کے نیچے رکھکر سو جائیں۔ صبح بیدار ہونے کے فوراً بعد یہ کاغذ چولھے پر ڈال کر جلا دیں۔

کسی بھی ایک نماز کے بعد اول و آخر دو دو بار درودِ نُور کے ساتھ ایک سو چار بار اِسمِ اِلٰہی "
یا ودودُ " 21  روز تک پکاریں اور نتائج دیکھکر اندازہ لگائیں کہ آپ کے اندر کتنی بڑی رُوحانی طاقت موجود ہے۔



Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post