محبت کیلئے لونگ کا عمل

لونگ سے محبت کا خاص عمل

 

محبت کا خاص عمل

اللہ کی بنائی دنیا میں اچھے بُرے ہر قسم کے لوگ ہیں۔ ایسے پاکیزہ نفس مرد بھی ہیں جو اپنی بیوی کے دُکھ درد ، جذبات و احسات کو اپنی ذات میں محسوس کرتے ہیں۔ حقیقی معنوں میں بیوی کو شریک حیات سمجھتے ہیں اور اُن سے حُسنِ سلوک رکھتے ہیں۔

اِسی معاشرے میں جا بجا ہماری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں شوہر کی طرف سے شریکِ حیات کے طور ملنے والی محبت ، عزت و تکریم سے محروم بھی ہیں۔

ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے حالات و ماحول کی مناسبت سے غور و فکر بھی کریں۔ غور و فکر کے نتیجے میں یقیناً اللہ کی طرف سے کوئی خاص حکمتِ عملی اَلقا ہو جائیگی۔ جس پر عمل پیرا ہوکر زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائی جا سکیں۔

شوہر کی طرف سے محبت ، عزت و تکریم میں اضافے کیلئے رُوحانی عمل

نوٹ:۔ اس عمل کی صرف پہلی بیوی کو اجازت ہے۔ کوئی اور یہ عمل کریگا تو اس کا اُلٹا اَثر ہوگا

چاند کی 17 تاریخ کو کسی بھی وقت با وضو ہو کر جائے نماز پر قبلہ رُخ بیٹھکر پہلے اندازاً پانچ منٹ  اَلْ لٰ ہُ  کے تلفظ کے ساتھ  اَللہُ  کا ذکر کریں۔ عمل کیلئے 6 عدد لونگ لے لیں۔ اور ایک سبز رنگ کے کپڑے کی پٹی لے لیں۔ ایک لونگ چٹکی میں پکڑ کر 6 مرتبہ دھیمی آواز میں ترنم کے ساتھ  " ج "  پڑھیں۔ پھر لونگ پر دم کر کے لونگ کپڑے کی پٹی پر رکھ لیں۔ پھر دوسرا لونگ لیں اسی طرح تمام لونگ ایک ایک کرکے چٹکی میں پکڑ کر دم کر لیں۔ اب لونگ کپڑے میں لپیٹ کر بائیں بازو پر اس طرح باندھیں کہ لونگ بغل میں آ جائیں۔

پھر بلا تعداد  " ج " پڑھتے پڑھتے یا ڈسکرپشن میں لنک موجود ہے اُسے سنتے ہوئے ساتھ ساتھ ذکر کرتے کرتے سو جائیں۔ اس عمل میں گہری نیند میں سو جانا شرط ہے۔

جب نیند سے بیدار ہوں تو کپڑا کھول لیں اور محفوظ کر لیں۔ یہ لونگ پیس کر یا کسی بھی طرح، کسی بھی روز شوہر کو کھلا دیں۔ لونگ کھلانے کے بعد کسی بھی وقت سبز کپڑے کی پٹی چولھے پر ڈال کر جلا دیں۔

انشاء اللہ اس ایک سیشن سے مطلوبہ نتائج حاصل ہونگے۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو آئندہ ماہ مزید سیش کیئے جا سکتے ہیں۔
   



Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post