رُوحانی علاج یا نُورانی عملیات کے بُنیادی نقاط


 رُوحانی علاج یا نُورانی عملیات کے بُنیادی نقاط سمجھنے و سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے ذہن میں مختلف سوالات آتے رہتے ہیں۔ تجربات سے یہ تین نتائج اَخذ ہوئے ہیں۔ اور میرے نزدیک وہ مُسلم اَفراد جو رُوحانی علاج یا نُورانی عملیات سیکھنا چاہتے ہیں۔ اور اِس بحرِ پُراِسرار میں اُترنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ بُنیاد بنا لیں۔ یہ تین نقاط صرف بنیاد نہیں بلکہ اِبتدا بھی یہی اور اِنتہا بھی یہی ہیں۔


۱۔ حلال رزق کا حصول کرنا


۲۔ ظاہر پاکیزہ اور باطن میں موجود ایمان کو شکوک و توھمات سے پاک رکھنا


۳۔ لَا حَولَ وَ لَا قُوۃَ اِلَا بِااللہ،  کو ذہن میں راسخ کرنے کیلئے توجہ کے ساتھ ہمیشہ دُھراتے رہنا


اللہ نُورانی عملیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے قَلب کو مُنوَر فرمائے آمین

Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post