دائرہ بینی



 بسم اللہ الرحمن الرحیم

 شفاء رنگ و نور دوستوں کو خوش آمدید

کچھ دوستوں نے دائرہ بینی کے مطالعے کیلئے میسیجز کیئے تو آج کی نشست میں ہم احاطہ کریں گے

۔۔ ۱ ماورائی یا روحانی علوم کے حصول میں دائرہ بینی کا کردار
۔۔ ۲ دائرہ بینی کرنے کے مختلف اہداف
۔۔ ۳ دائرہ بینی شروع کرنے کے آداب

دنیا کا ایک رُخ مادّی اور دوسرا روشنی اور نُور سے مزیّن ہے۔

مادّی رُخ کا مظاہرہ تین مختلف مراحل نور ، نار اور خاک  سے گزر کر ہوتا ہے۔ یعنی ابعاد یا ڈائمینشنز سے مادّے کا ظہور ہوتا ہے۔ اس لئے مادّی دنیا میں مثلث یا ٹرائنگل کی علامت کارفرما ہے۔

کائنات کا وہ رُخ جو مادّے سے ماوراء ہے۔ وہاں دائرہ کارفرما ہے۔

ہم مادّی تشخص کی وجہ سے مادّی دنیا سے زیادہ مانوس ہیں۔ اور ہمارے حواس پر مثلث یا ٹرائنگل غالب رہتا ہے۔
جبکہ ہمارے حواس مادّی دنیا کےعلاوہ روشنی اور نورانی دنیا میں بھی کام کرتے ہیں۔ مثلاً عالمِ رویّا یعنی خیال و خواب کی نورانی دنیا۔

حواس کو ارادتاً لاشعور سے مانوس کرنے کیلئے دائرہ بینی کی جاتی ہے۔ دائرہ بینی کے کئی اہداف ہو سکتے ہیں۔ دائرہ بینی سے ارتکازِ توجہ حاصل ہوتی ہے۔ یاد رکھیں جب تک توجہ مرکوز کرنے میں مہارت حاصل نہ ہو جائے بندہ مراقبے میں تصور کرنے سے عاری رہتا ہے۔

سیاہ رنگ کی دائرہ بینی سے تصوراتی خدوخال نہ صرف اُبھرتے ہیں بلکہ بندہ کی تصوراتی دنیا آباد ہو جاتی ہے۔

دائرہ بینی چونکہ روشنیوں اور نور سے منور لامحدود دنیا کی طرف ایک قدم ہے۔ لہذا یہ قدم اُٹھانے سے پہلے جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر تیار ہونا چاہیئے۔

جسمانی طور ایک نشست میں بیس سے پچیس منٹ تک کمر، اور گردن سیدھی رکھنے کیلئے، مختلف ورزشوں اور یوگا کی مشقوں کے ذریعے خود کو تیار کرنا چاہیئے

ذہنی تیاری کیلئے، شک و وسوسوں اور ذہنی تضادات سے بچنا۔ حقیقی طور پر مثبت طرزِفکر اختیار کرکے صدقِ دل سے سب کو معاف کر دینا، اور کوئی ناراض ہو تو اس سے معافی طلب کر لینا ضروری ہے۔

روحانی تیاری میں دائرہ بینی کے عملی مقاصد کا جائزہ لیکر اسے پاکیزہ و مقدس عمل سمجھ کر اس کا اہتمام کرنا شامل ہے


Post a Comment

If you have any question let me know

Previous Post Next Post