3۔ زاویہء فکر شفاء رنگ و نور ( قلندری نشست)


دو رُخ 

خالق = مخلوق
خالق اَحد ہے

مخلوق دو رُخی ہے

داخل = خارج

خارج یا ظاہر کا ایک حصہ کثیف عمومی مُشاہدے میں اور
دوسرا حصہ لطیف آنکھ سے اوجھل ہے

مُشاہداتی رُخ (جسمِ کثیف)

جسمِ کثیف گوشت پوست کے خَدوخال میں حواسِ خَمسہ کیساتھ مادی و عَقلی وجود ہے



پانچ حواس ذریعہء اِدراک ہیں۔ آدم زاد اِن سے سُنتا ہے، دیکھتا، سونگھتا، چکھتا، محسوس کرتا اور عقلی بنیاد پر نتیجہ اَخذ کرتا ہے۔ حواس سے جیسی معلومات ذہن تک پہنچتی ہیں۔ ذہنیت کا معیار بھی اُسی مُناسبت سے بدلتا رہتا ہے۔


آنکھ سے اوجھل رُخ (جسمِ لطیف)

جسمِ لطیف نُورانی خَدوخال میں حواس کیساتھ رُوحانی و اخلاقی وجود ہے



جِسمِ لطیف جسمِ کثیف کےاَطراف ایک ہَیُّولیٰ ہے۔ ماننے والے لوگ زمانہء قدیم سے اپنے اپنے مخصوص اندازمیں اِسے مانتے اور مختلف ناموں سے جانتے ہیں۔ ایک زاویہء فکر ہے کہ نزولِ نورسےروشنیوں کےایک بےرنگ مرکز کے ذریعے جسمِ لطیف کی اِبتدا ہوئی۔ پہلے تین مختلف رنگ کے مراکزپُھوٹے۔ پھر اُن سے سینکڑوں رنگین مراکز بنے۔ عام طور پر سات بڑے مراکز کے طور پر تسلیم کئے جاتے ہیں۔
1۔  ا   مرکز بےرنگ شفاف

2۔  م  مرکزجامنی رنگ

3۔  ب  مرکز نیلا رنگ

4۔  ج  مرکز سَبزرنگ

5۔  ن  مرکز پیلا رنگ

6۔  و  مرکز نارنجی رنگ

7۔  ہ  مرکز سُرخ رنگ




1۔  ا  بے رنگ شفاف

یہ مرکز سر کے اوپری مقام سے متعلق ہے۔ اِسے کرائون چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ بے رنگ مرکز ہے۔ اِس مرکز سے تمام رنگین مراکز سیراب ہوتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے پینل گلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکز کے زیرِ اَثر خالق کی موجودگی اوراُس پر توکل کا احساس اُجاگر ہوتا ہے۔ اور روحانی تَشخُص نشونُماء پاتا ہے۔


2۔  م  جامنی رنگ
 یہ مرکز ماتھے کے درمیانی مقام سے متعلق ہے۔ اِسے تھرڈ آئی چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے پچوٹری گلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکز کے زیرِاَثر فکر و بصیرت پروان چڑھتی ہے اور وِجدانی صلاحیتیں نشونُماء پاتی ہیں۔


3۔ ب  نیلا رنگ

یہ مرکز گردن کے مقام سے متعلق ہے۔ اِسے تھروٹ چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے تھائرائڈ گلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکز کے زیرِ اَثر نقطہءنظر بہتر انداز میں بیان کرنے اور نتیجہ خیز کاوِشوں کیلئے حکیمانہ صلاحیتیں نشونُما پاتی ہیں۔


4۔  ج  سَبزرنگ

یہ مرکز سینے کے درمیانی مقام سے متعلق ہے۔ اِسے ہارٹ چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے تھائمس گلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکز کے زیرِ اَثر جذبات احساسات پردسترس حاصل ہوتی ہے۔ اوراِطمینانِ قلب نشونُماء پاتا ہے۔


5۔  ن  پیلا رنگ

یہ مرکز پیٹ پر ناف کے مقام سے متعلق ہے۔ اِسے سولر پلیکس چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے پنکریازگلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکزکے زیرِ اَثرقوتِ ارادی پروان چڑہتی ہے۔ اور منصوبہ بندی کی صلاحیتیں نشونُماء پاتی ہیں۔


6۔  و نارنجی رنگ

یہ مرکز ناف سے نیچے پیڑو کے مقام سے متعلق ہے۔ اِسے سیکرل چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے اووریز اور ٹیسٹِز گلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکزکے زیرِ اَثر خوش مزاجی پُرجوش اَرمان پروان چڑہتے ہیں۔ اورذہنی صلاحیتیں نشونُماء پاتی ہیں۔


7۔  ہ  سُرخ رنگ
یہ مرکز ریڑھ کی ہڈی کےآخری سِرے رانوں کے درمیانی مقام سے متعلق ہے۔ اِسے روٹ چکرا بھی کہتے ہیں۔ یہ جسمِ کثیف کے ایڈرینل گلینڈ سے متعلق ہے۔ اِس مرکزکے زیرِ اَثر خود اعتمادی پروان چڑہتی ہے۔ اورجسمانی صلاحیتیں نشونُماء پاتی ہیں۔



رنگین مراکز کےعکس جسمِ کثیف کے اطراف ہَیُّولیٰ کی مانِند ہیں۔ اِسے موجودہ دور میں کیرلین فوٹوگرافی کی مدد سے دیکھا جاتا ہے۔ اور باقائدہ مطالعہ کیا جارہا ہے۔ جسمِ لطیف کا سائنسی نام اورا (Aura) رکھا گیا ہے۔



   
Previous Post Next Post